Inquilab Logo Happiest Places to Work

مایا جوائنٹ نے سیرینا ولیمز کو شکست دے کر ومبلڈن میں بڑا اپ سیٹ کر دیا

Updated: July 01, 2026, 8:03 PM IST | London

آسٹریلیا کی ۲۰؍ سالہ ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی اسٹار کھلاڑی سیرینا ولیمز کو شکست دے کر ومبلڈن ۲۰۲۶ء کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Maya Joint.Photo:X
مایا جوائنٹ۔ تصویر:ایکس

آسٹریلیا کی ۲۰؍ سالہ ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی اسٹار کھلاڑی سیرینا ولیمز کو شکست دے کر ومبلڈن ۲۰۲۶ء کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے تین سیٹوں پر مشتمل اس مقابلے میں مایا جوائنٹ نے سیرینا ولیمز کو۳۔۶، ۷۔۶، ۳۔۶؍ سے  شکست دے کر اپنے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت جنتا کی آوازکی حیثیت سے ’’ لاک اپ ۲‘‘میں واپسی کریں گی


مایا نے پہلا سیٹ ۳۔۶؍سے جیتا جبکہ سیرینا نے دوسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک کے ذریعے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں سیرینا نے ابتدا میں برتری حاصل کی، تاہم مایا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیرینا کی سروس پانچ مرتبہ بریک کی اور میچ اپنے نام کر لیا۔ دوسرے راؤنڈ میں مایا جوائنٹ کا مقابلہ الیگزینڈرا ایلا سے ہوگا۔


ناؤمی اوساکا کی شاندار کامیابی، ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی
جاپان کی نامور ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے ومبلڈن  ۲۰۲۶ء میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بدھ کے روز کورٹ نمبر دو پر اناستاسیا گاسانوا کو یکطرفہ مقابلے میں ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ پہلی مڈبھیڑ تھی، جس میں چار مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن اوساکا ابتدا ہی سے فیورٹ کی حیثیت سے اتریں اور اپنے جارحانہ اور پراعتماد کھیل سے اس برتری کو پوری طرح ثابت کر دیا۔ اوساکا نے اپنی طاقتور سروس کے بل بوتے پر پورے میچ پر گرفت مضبوط رکھی، آٹھ ایسز داغے اور پہلی سروس پر ۷۶؍ فیصد پوائنٹس اپنے نام کیے، جس کے باعث حریف کو واپسی کا کوئی مؤثر موقع نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھئے:میدان میں شکست، دلوں میں فتح:ایکواڈور کے کوچ کا جذباتی لیکن باوقار استعفیٰ


جاپانی اسٹار نے چھ میں سے تین بریک پوائنٹس کامیابی سے تبدیل کیے، جبکہ اپنے خلاف ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ میچ ابتدا سے اختتام تک مکمل طور پر ان کے قابو میں رہا۔یہ کامیابی پہلے راؤنڈ میں ایلسا جاکیمو کے خلاف فتح کے تسلسل کی کڑی ہے اور گھاس کے کورٹ پر اوساکا کی عمدہ فارم کی غماز بھی، جہاں وہ اس سے قبل بیڈ ہومبرگ ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر چکی تھیں۔ اگرچہ احتیاطی تدبیر کے طور پر وہ اس فائنل سے دستبردار ہوگئی تھیں، جس سے ومبلڈن سے قبل ان کی فٹنس کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے تھے، تاہم اس شاندار فتح نے ان تمام اندیشوں کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK