• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ول اسمتھ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی

Updated: January 12, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai

ول اسمتھ نے حال ہی میں بالی ووڈ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کھل کر کہا کہ وہ ہندی سنیما میں کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ شاہ رخ خان انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کے حوالے سے سلمان خان اور امیتابھ بچن سے بھی بات چیت ہوئی لیکن بات آگے نہیں بڑھی۔

Will Smith And Shah Rukh Khan.Photo:INN

بالی ووڈ اداکاروں کو تو ہم سب نے ہالی ووڈ فلموں میں دیکھا ہے لیکن ہالی ووڈ کے بہت کم اسٹارز کو بالی ووڈ فلموں میں دیکھا گیا ہے۔ لیکن حال ہی میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہی نہیں اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے، جس میں بگ بی عرف امیتابھ بچن سے بھی بات کی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ اداکار نے شاہ رخ خان سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔
حال ہی میں اداکار نے دبئی میں نیشنل جیوگرافک کے `پول ٹو پول ود ول اسمتھ  کے پریمیرمیں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے ریڈ کارپٹ پر گلف نیوز سے بات کی۔ اداکار نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی بات کی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل سلمان خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ پروجیکٹس پر بات کر چکے ہیں لیکن وہ کسی فلم کی شکل میں سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھئے:تعلیمی اداروں کی آمدنی میں رواں مالی سال ۱۱؍ تا ۱۳؍ فیصد اضافے کا امکان

سلمان خان کے ساتھ پروجیکٹ 
ول اسمتھ نے کہا کہ جب سلمان نے مجھے بتایا کہ میں بگ ڈبلیو بن سکتا ہوں تو ہم دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے، ہم ٹائٹل شیئر کر رہے تھے۔ گزشتہ چند برسوں میں کچھ بات چیت ہوئی ہے، لیکن کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شاہ رخ انہیں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے:چوٹ کے باعث واشنگٹن سندر باہر، آیوش بدونی ون ڈے ٹیم میں شامل

شاہ رخ فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف 
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے جو کہ ایک ایکشن تھرلر ہے۔ اس میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشیک بچن، انیل کپور اور جیکی شروف بھی ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ کو  نئے انداز اور ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے، جسے ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK