Inquilab Logo Happiest Places to Work

کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Updated: June 12, 2026, 9:05 PM IST | Wellington

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز، سابق کپتان اور کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے کین ولیمسن نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Kane Williamson.:Photo:X
کین ولیمسن۔ تصویر:ایکس

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز، سابق کپتان اور کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے کین ولیمسن نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں ولیمسن نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس فیصلے پر غور کر رہے تھے، لیکن گزشتہ چند دنوں میں انہیں محسوس ہوا کہ اب ریٹائرمنٹ کا یہی مناسب وقت ہے۔


ولیمسن نے کہا’’بین الاقوامی کرکٹ کے لیے میرے اندر ہمیشہ مضبوط جذبہ اور بھوک رہی ہے  اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے ہر میچ میں اپنی پوری توانائی صرف کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’اگر میں اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کھیل جاری نہ رکھ سکوں تو یہ درست نہیں ہوگا۔ میں خود اپنے فیصلے سے رخصت ہونے کو اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’کالا ہرن‘‘ تنازع: سلمان خان ہائی کورٹ سے رجوع ، ریلیز روکنے کی درخواست’’کالا ہرن‘‘ تنازع: سلمان خان ہائی کورٹ سے رجوع ، ریلیز روکنے کی درخواست


کیوی ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے اور مستقبل میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کین ولیمسن نے کہا’’یہ وہ ٹیم ہے جس سے میں محبت کرتا ہوں۔ اتنے طویل عرصے تک اس کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سے محروم عمر آرتان کو یوئیفا کا بڑا اعزاز مل گیا


ولیمسن نیوزی لینڈ کی اس ٹیم کا حصہ رہے جس نے مسلسل دو مرتبہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی۔ ۲۰۱۹ء کے ورلڈ کپ میں انہوں نے بطور کپتان ٹیم کی قیادت کی تھی اور اپنی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ ان کی قیادت میں بلیک کیپس نے ۲۰۲۱ء میں افتتاحی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ ولیمسن کو نیوزی لینڈ کی کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں اور کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی ریٹائرمنٹ کو عالمی کرکٹ کے ایک اہم دور کے اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK