کے بی سی کی ایک ہزار قسطیں مکمل، امیتابھ جذباتی ہوئے 

Updated: November 30, 2021, 12:07 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن  مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)‘ کےایک ہزار ایپی سوڈ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن  مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)‘ کےایک ہزار ایپی سوڈ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹیلی ویژن کے پسندیدہ شوزمیں سے ایک ہے جسے شائقین کی بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ اب اس شو نے اپنی ایک ہزار قسطیں مکمل کر لی ہیں۔ اس موقع پر امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویہ نویلی نندا کے بی سی کے سیٹ پر پہنچیں۔ دونوں نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ ۲۱؍ سال کے طویل سفر اور کے بی سی کی ایک ہزار قسطوں کے مکمل  ہونےپر امیتابھ بچن جذباتی ہو گئے۔ سونی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شو کی ایک نئی پرومو ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شویتا، امیتابھ سے پوچھتی ہیں ’’پاپا میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ  ۱۰۰۰؍ ویں قسط ہے تو آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟‘‘ امیتابھ کہتے ہیں ’’ایسا لگ رہا ہے  جیسے پوری دنیا بدل گئی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK