Inquilab Logo

امیتابھ کے سنیما میں ۵۵؍ سال مکمل، ’’اے آئی‘‘ تصویر شیئر کی

Updated: February 17, 2024, 3:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں ’شعلہ‘، ’امر اکبر انتھونی‘، اور ’مقدر کا سکندر‘ جیسی بےمثال فلمیں کی ہیں اور اہم کردار ادا کئے ہیں۔

Amitabh Bachchan. Photo: INN
امیتابھ بچن۔ تصویر : آئی این این

 امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں اپنے ۵۵؍سال مکمل کرلئے ہیں۔ میگا اسٹار نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۶۹ء میں ’سات ہندوستانی‘ سے کیا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار خواجہ احمد عباس تھے۔ اس یادگار دن کو خاص بنانے کے لئے امیتابھ بچن نے ’اے آئی‘ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’سنیما کی حیرت انگیز دنیا میں ۵۵؍ سال۔ اور اے آئی مجھے اسے پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔‘‘ 
 تصویر میں ان کی ایک آنکھ کو کیمرہ کا لینس ڈھانپنے ہوئے ہیں جبکہ سر پرکیمرہ کا مختلف سامان نظر آرہا ہے۔ 
جیسے ہی انہوں نے تصویر شیئر کی متعدد شخصیا ت نے اس پر کمنٹ کیا ۔ شیوتا بچن نے لکھا ’’ لو اِٹ۔‘‘ ایلا ارون نے لکھاکہ ’’ واہ سر، بہت اچھے نظر آ رہے ہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)


ؔ’’ایکس‘‘ پر امیتابھ بچن نے اعلان کیا کہ ’’میں نے اے آئی پر یہ پورٹریٹ بنایا ہے۔ ’’سنیما کی حیرت انگیز دینا میں ۵۵؍ سال۔ اور اے آئی مجھے نے اسے پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔ پریزنٹیشن ای ایف بی۔ ‘‘

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں شعلہ، امر اکبر انتھونی، ڈان ، مقدر کا سکندر، لاوارث،قلی، اگنی پتھ، اور بھوت ناتھ دی ہے۔ انہیں ہندوستانی سنیما میں ان کی غیر معمولی شراکت پر حکومت ہند نے۱۹۸۴ء میں پدم شری ،۲۰۰۱ء میں پدم بھوشن اور ۲۰۱۵ء میں پدم وبھوشن سے نوازا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK