Inquilab Logo

عامرخان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہا

Updated: March 17, 2021, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

ٹویٹر پر پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےعامر نے کہا کہ یہ ان کا آخری پوسٹ ہے

Aamir Khan. Picture:INN
عامر خان۔تصویر :آئی این این

  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  نےسوشل میڈیا سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ اب سوشل میڈیا پر نظرنہیں آئیں گے۔اپنے آخری پوسٹ کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا ۔ واضح رہےکہ ۱۴؍ مارچ کو عامر خان  نے اپنی سالگرہ منائی  ۔ اس موقع پرمداحوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں ڈھیر سارے پیغامات بھیجے۔   عامر نے ٹویٹر پر جو پوسٹ تحریرکیا ہے، اس میں انہوں نے  مداحوں کا بہت پیار دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر یہ ان کا آخری پوسٹ ہے۔ عامر نے یہ پوسٹ اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام دونوں ہینڈل پر شیئر کئے ہیں۔عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ہیلو دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر آپ لو گوں کی محبت اور گرم جوشی سے میرا دل بھر گیا ہے جس کیلئے بہت بہت شکریہ۔ خبر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ دکھاوا کرنا بند کردوں کہ میں بہت سرگرم ہوں۔ ہم رابطے میں رہیں گے جیسے پہلے تھے۔ عامر خان نے بتایا ہے کہ شائقین ان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان پروڈکشن کے آفیشل ہینڈل کو فالو کرسکتے ہیں۔‘‘
 عامر نے لکھا ’’عامر خان پروڈکشن نے اپنا آفیشل چینل بنایا ہے۔ لہٰذا اب مجھ سے اور میری فلموں سے متعلق تازہ ترین  اطلاعات وہیں سے مل جایا کرےگی ۔‘‘ عامر اس وقت فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان عامر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا ہندی ورژن ہے اور فلم کے رواں برس کرسمس پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK