Inquilab Logo

عامر خان ’گیم آف تھرونس‘ کے طرز پر ’نیٹ فلکس‘ پر ’مہا بھارت‘ پیش کریں گے

Updated: July 26, 2020, 9:35 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر گزشتہ ۱۰؍ سال سے اپنے خوابوں کے پروجیکٹ ’مہابھارت‘ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ اسکرپٹ کے تعلق سے فلمی صنعت کے متعدد کے تجربہ کاروں اور افسانوی ماہرین سے بھی بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

Aamir Khan - Pic : INN
عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان

پرفیکشنسٹ خان عامر گزشتہ ۱۰؍ سال سے اپنے خوابوں کے پروجیکٹ ’مہابھارت‘ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ اسکرپٹ کے تعلق سے فلمی صنعت کے متعدد کے تجربہ کاروں اور افسانوی ماہرین سے بھی بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف عامر خان اپنی فلموں میں کام کر رہے ہیں ،وہیں دوسری طرف ان کی ٹیم ’مہابھارت‘ کے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے۔ اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ عامر خان اپنے اس دیرینہ منصوبے کیلئے مشہور او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس‘ سے گفت و شنید کرنے والے ہیں۔ اگر عامر نے نیٹ فلکس کے ساتھ یہ معاہدہ کر لیا ہے، تو یہ اب تک کا سب سے بڑا ہندوستانی منصوبہ ہوگا۔ عامر کا خیال ہے کہ ’ملٹی پارٹ فلم‘ رزمیہ ’مہابھارت‘ کے ساتھ انصاف نہیں کرے گی۔ لہٰذا ، اسے ’نیٹ فلکس‘ پر بطور سیریز لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عامر اپنے خوابوں کے منصوبے ’مہابھارت‘ کو ملٹی سیزن فرینچائز کے طور پر سب سے مشہور سیریز ’گیم آف تھرونس‘ کی طرز پر ’نیٹ فلکس‘ پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔’پریزنٹیشن‘ سے لے کر ’اسکیل‘ اور ’بجٹ‘ تک ، ہر ایک اسے ایک بہت بڑا تجرباتی منصوبہ بنانا چاہتا ہے۔ تاہم، ابھی سب کچھ ابتدائی مرحلے میں ہے ، لہٰذا کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ہی ہر چیز واضح ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عامر نہ صرف ’مہابھارت‘ بلکہ ’نیٹ فلکس اورینجل‘ کے تحت اپنے دوسرے منصوبوں کے بارے میں بھی مشہور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کسی بھی پروجیکٹ میں وہ کام نہیں کریں گے ، لیکن وہ ایسا مواد پیش کریں گے جو نہ صرف بہت اچھا ہو بلکہ ہندوستانی شائقین کو بھی اپنی طرف راغب کرتا ہو۔ ان پروجیکٹس میں سے ایک شکون بترا کے ساتھ ’اوشو‘ بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجوزہ معاہدہ کے مطابق ’نیٹ فلکس‘ پر ریلیز ہونے والے تمام فلموں اور شو کے اسکرپٹ میں عامر کا اہم حصہ ہوگا اور یہ سب ’عامر خان پروڈکشنز‘ کے بینر تلے بنائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK