نیشنل فلم ایوارڈ ۲۰۲۵ء کے فاتحین کا اعلان یکم اگست کو کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ۲۳؍ ستمبر، بروز منگل، شام ۴؍ بجے وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: September 12, 2025, 9:09 PM IST | Mumbai
نیشنل فلم ایوارڈ ۲۰۲۵ء کے فاتحین کا اعلان یکم اگست کو کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ۲۳؍ ستمبر، بروز منگل، شام ۴؍ بجے وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔
۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈکے فاتحین کا اعلان یکم اگست ہوا تھا جس میں شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو بہترین اداکار کا مشترکہ اور رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب کی تاریخ کے متعلق چہ میگوئیاں تھیں جو اَب حتمی ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ تقریب ۲۳؍ ستمبر، بروز منگل، شام ۴؍ بجے وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ ججوں اور فاتحین کو ایک باضابطہ خط روانہ کرکے دن، تاریخ، وقت اور جگہ کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس شاندار تقریب میں اس سال بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، وکرانت میسی، رانی مکھرجی، کرن جوہر، ودھو ونود چوپڑہ، سیدپتو سینڈ، جانکی بوڈی والا، شلپا راؤ اور ویبھوی مرچنٹ جیسی شخصیات شرکت کریں گی۔ روایت کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو فاتحان کو اعزاز سے نوازیں گی۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو فلمساز آشوتوش گواریکر نے نیشنل فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا تھا۔
نیشنل فلم ایوارڈ ۲۰۲۵ء کے فاتحین کی فہرست
بہترین اداکار: شاہ رخ خان اور وکرانت میسی
بہترین اداکارہ: رانی مکھرجی
بہترین فلم: راکی اور رانی کی پریم
بہترین مکالمہ نگاری : دیپک کنگرانی (صرف ایک بندہ کافی ہے)
بہترین ایڈیٹنگ : پوکالام
بہترین گانا: کسارلا شیام
اے وی جی سی کی بہترین فلم: ہنو مان
بہترین ایکشن ڈائریکشن: ہنومان
بہترین چائلڈآرٹسٹ: (۱) سکرتی وینی بندریدی (گاندھی تاٹھا چیٹو)، کبیر کھنڈارے (گپسی)، تریشا تشار، شری نواس پکولے اور بھارگو جگتاپ (نال ۲)
بچوں کی بہترین فلم (بیسٹ چائلڈ فلم): نال ۲
بہترین ہدایتکاری: کیرالا اسٹوری
بہترین سنیماٹوگرافی: کیرالا اسٹوری
بہترین معاون اداکارہ: یوراوشی اور جانکی بودی والا
بہترین معاون اداکار: وجے اراگھون (پوکالم ) اور ایم ایس بھاسکر (پارکنگ)
بہترین پلے بیک سنگر(خاتون): شلپا راؤ (چھلیا: جوان)
بہترین پلے بیک سنگر(مرد): ایس روہت
بہترین میک اپ اور بہترین کوسٹویم ڈیزائنر ایوارڈ: سیم بہادر
بیسٹ فلم پروموٹنگ نیشنل: سیم بہادر
بہترین فیچر فلم: ٹویلتھ فیل