شاہ رخ خان کے مداحوں کی فہرست دن بہ دن طویل ہوتی جارہی ہے جس میں دنیا کی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں برطانوی نغمہ نگار اور گلوکار ایڈ شیران نے شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی تعریف کی۔
EPAPER
Updated: September 13, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کے مداحوں کی فہرست دن بہ دن طویل ہوتی جارہی ہے جس میں دنیا کی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں برطانوی نغمہ نگار اور گلوکار ایڈ شیران نے شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی تعریف کی۔
گزشتہ دنوں انگلش گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی جب انہوں نے شاہ رخ خان کو ان کے گانے ’’سفائر‘‘ میں کیمیو کیلئے تیا رکیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ خان کے ’’کنگ‘‘ میں ایک نغمہ کیلئے ایڈ شیران اور اریجیت سنگھ کے اشتراک کے بارے میں کئی رپورٹس سامنے آئیں۔ زین لو کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، ایڈ شیران نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہندوستان کے ذائقوں اور تنوع کو مکمل طور پر سمیٹتی ہے۔ ایڈ نے کہا، ’’یہ فلموں کی دریافت کا خزانہ ہے۔ کوئی کہتا ہے، `اوہ، کیا آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ کیا آپ نے ’’اوم شانتی اوم‘‘ دیکھی ہے؟ یہ واقعی شاہ رخ خان کی ایک بڑی فلم ہے، اور اس میں حیرت انگیز گانے اور رقص ہیں۔ یہ ایک عجیب و غریب تشبیہ ہے، لیکن یہ تقریباً اسٹار وارز کو پہلی بار کسی سے متعارف کرانے جیسا ہے؟‘‘
واضح رہے کہ فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’اوم شانتی اوم‘‘ انتقام کی ایک کہانی ہے جس میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور ارجن رامپال مرکزی کرداروں میں ہیں۔اسے بالی ووڈ میں اب تک کی بہترین کمرشیل فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔