Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان، منصور خان کے ساتھ جنید کی اگلی فلم ’ ایک دن‘ پروڈیوس کریں گے

Updated: July 09, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai

عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ ان کی اگلی فلم ’’ ایک دن‘‘ پروڈیوس کریں گے جس میں سائی پلوی کلیدی کردار نبھائیں گی۔ اس فلم کو عامر خان منصور خان کے ساتھ پروڈیوس کریں گے۔ یاد رہے کہ ۱۴؍ سال پہلے عامر خان اور منصور خان نے ایک ساتھ فلم ’’تو جانے یا‘‘ پروڈیوس کی تھی۔ یہ فلم ۷؍ نومبر ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Aamir Khan with his son Junaid Khan. Photo: INN
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

جنید خان کے اداکاری کے کریئر کی پہلی فلم ’’لویاپا‘‘ کو لوگوں کی طرف سے نفرتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن لوگوں نے ان میں ایک باصلاحیت اداکار بھی دیکھا تھا جنہوں نے نیٹ فلکس کی اپنی فلم ’’مہاراج‘‘ سے اپنے مداحوں کو متاثر کیا تھا۔

عامر خان اپنے منصور خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

جنید خان کی نئی فلم
رپورٹس کے مطابق جنید خان کی نئی فلم سائی پلوی کے ساتھ ہوگی اور پروڈیوسرز کے مطابق اس فلم کے دو نام ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق ’’عامر خان اپنے بیٹے کی اگلی فلم ’’ایک دن‘‘ کو پروڈیوس کریں گے۔ اس پروجیکٹ کیلئے عامر خان نے فلم ’’ تو یا جانے نہ‘‘ کے بعد فلمساز منصور خان کے ساتھ ۱۷؍ سال بعد شراکت داری کی ہے جو اس فلم کو کو پروڈیوس کریں گے۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ عامر خان اور منصور خان ایک مرتبہ پھر سائی پلوی کی اداکاری سے مزین فلم ’’ایک دن‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے جو ۷؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ ’’ایک دن‘‘ سائی پلوی اور جنید خان کی اداکاری سے مزین پہلی فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری سنیل پانڈیو انجام دیں گے۔ اس فلم کو عامر خان پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کے ذریعے عامر خان اور منصور خان ۱۷؍ سال بعد شراکت داری کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نانا پاٹیکر کو فلمی چکاچوند پسند نہیں، فلم ختم ہوتے ہی گائوں چلے جاتے ہیں

عامر خان اور منصور خان کی شراکت داری
عامر خان نے ۱۷؍ سال قبل منصور خان کے ساتھ فلم کیلئے شراکت داری کی تھی۔ منصور علی خان اور عامر خان نے ایک ساتھ ہندوستانی سنیما کی بہترین فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘، ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ اور ’’ اکیلے ہم اکیلے تم‘‘ جیسی فلمیں دی ہیں۔ انہوں نے ایک ساتھ فلم ’’جانے تو یا‘‘ پروڈیوس کی تھی جس میں عمران خان اور جینیلیا دیشمکھ نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پرکامیاب ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK