Inquilab Logo

عامر خان کا امیتابھ بچن کو انوکھا سرپرائز

Updated: July 01, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

سپر اسٹار اداکار عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو انوکھا سرپرائز دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔

Aamir Khan and Amitabh Bachchan can be seen.Picture:INN
عامر خان اور امیتابھ بچن کو دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر: آئی این این

سپر اسٹار اداکار عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو انوکھا سرپرائز دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔امیتابھ بچن ان دنوں ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں اپنی نئی فلم ’’پروجیکٹ کے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ان سے سرپرائز ملاقات کرکے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان راستے سے گزر رہے تھے کہ انہیں امیتابھ بچن کی گاڑی نظر آئی تو وہ فوراً ان کی طرف گئے اور گاڑی کی کھڑکی کو دستک دی جس پر شہنشاہ نے کھڑکی کھولی تو سامنے عامر خان تھے۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور پرتپاک انداز میں ملاقات کی۔سینئر ولیجنڈری اداکار امیتابھ نے سوشل میڈیا پر عامر خان کی اس سرپرائز ملاقات کے حوالے سے مداح کو بھی بتایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK