• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک میں امسال ایک دہائی میں سب سے کم بارش

Updated: October 01, 2026, 1:44 PM IST | Agency | New Delhi

جون سے ستمبر تک مانسون کے دوران ہندوستان میں  امسال ایک دہائی کی سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش میں اس کمی کی وجہ ’ایل نینو‘ ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
جون سے ستمبر تک مانسون کے دوران ہندوستان میں  امسال ایک دہائی کی سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش میں اس کمی کی وجہ ’ایل نینو‘ ہے۔ ملک میں ۴؍ ماہ کے مانسون سیزن کے دوران طویل مدتی اوسط کے مقابلے میں ۶ء۱۲؍فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق یکم جون سے۱۳؍ستمبر کے درمیان ملک میں معمول سے۱۵؍فیصد کم بارش ہوئی۔ 
جنوبی ہندوستان میں بارش کی سب سے زیادہ کمی یعنی ۲۸؍ فیصد رہی، جبکہ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بارش معمول  سے ۲۵؍ فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔
جنوب مغربی مانسون نے اس سال کمزور آغاز کیا اور جون میں بارش معمول سے۳۶ء۵؍فیصد کم رہی۔ بارش کی کمی کا اثر خریف فصلوں کی بوائی پر بھی پڑا۔ جون کے اختتام تک زیر کاشت رقبہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً۲۱؍  فیصد کم رہا۔جولائی اور اگست میں بارش کی صورتحال میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں مجموعی کمی میں کچھ کمی ہوئی۔ جولائی میں پورے ملک میں بارش معمول سے ایک فیصد زیادہ رہی۔تاہم، بعض علاقوں میں طویل عرصے تک خشک موسم جاری رہنے سے مجموعی بارش متاثر ہوتی رہی۔ مجموعی کمی تقریباً۱۵؍فیصد کے قریب برقرار رہی  جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی کمی صفر سے۳۵؍فیصد تک رہی۔

ملک میں بارش کی مجموعی صورتحال

۶ء۱۲؍فیصد ملک میں جون تا ستمبر بارش میں مجموعی کمی۔
۲۸؍فیصد بارش  میں کمی جنوبی ہند میں درج کی گئی ہے۔

۲۵؍فیصد مشرقی اور شمال مشرقی  ہندوستان میں بارش میں کمی۔
۳۶؍فیصدکم بارش جون میں مانسون کے کمزور آغاز کی بنا پر میں درج ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK