• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سرکاری ملازمین کی تقرری کیلئے ہونیوالے امتحانات کے طریق کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے‘‘

Updated: October 01, 2026, 12:59 PM IST | Mukhtar Adeel | Nagpur/ Malegaon

ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ہائی لیول ٹاسک فورس کے سربراہ وی رادھا کا بیان۔ ناسک میں ایم پی ایس سی امتحانات کے متعلق امیدواروں  کیساتھ اعلیٰ افسران کی مشاورتی میٹنگ۔

Task force members can be seen at a press conference held in Nashik. Photo: INN
ناسک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ٹاسک فورس کے اراکین دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے ذریعے سرکاری ملازمتوں میں تقرری کیلئے ہونے والے  مقابلہ جاتی امتحانات میں شفافیت کے فقدان اور امیدواروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ہائی لیول ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔اس ٹاسک فورس نے ناگپور، اورنگ آباد اور دیگر اضلاع کا دورہ کرکے  امیدواروں اور طلبہ سے گفت وشنید کی نیز تحریری تجاویز ، آراء اور مشورے بھی قبول کئے۔

بدھ ۳۰؍ ستمبر کی صبح ۱۱؍ بجے متذکرہ ٹاسک فورس کے سربراہ مع اراکین ناسک پہنچے۔یہاں پر اُن کا استقبال ڈاکٹر پروین گیدام (محصول کمشنر،ناسک) اور کلکٹر آیوش پرساد نے کیا۔بتایا گیا کہ ہائی لیول ٹاسک فورس نے صوبائی سطح پر انتظامات کیلئے منقسم پانچ  ڈیویزنوں میں دورہ کرے گی۔ناگپور اور اورنگ آباد ڈیویزن ہوچکے ہیں۔ناسک ڈیویزن کیلئے کلکٹر آفس نیوجن بھون میں ٹاسک فورس سے ملاقات اور گفت وشنید کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد: ایس آئی آر کے تحت۳؍ لاکھ۶۱؍ ہزار۱۱۱؍ووٹروں کو نوٹس

وی رادھا (ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، مہاراشٹر، ہیڈ آف دی ہائی لیول ٹاسک فورس ) نے کہا کہ امتحانی نظام میں درستی ، شفافیت اور دیگر امور پر پوری ریاست سے ۳۰؍ہزار طلبہ نے ای میل ارسال کئے ہیں۔اسی طرح ۲؍ ہزار طلبہ نے ٹاسک فورس کے رُوبرو اپنے مشورے،خیالات اور رائے کا اظہار کیا ہے۔سیکڑوں والدین،اساتذہ ،سرپرستوں،سماجی کارکنان،اہل علم ودانش اور قلمکاروں نے ٹاسک فورس کے ساتھ تبادلہ خیال کئے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد اور اس کی تاریخوں و نتائج کے اعلانات کے درمیان وقفے سے متعلق توجہ مبذول کروائی ہے۔ امیدواروں کی تقرری کے اعلانات سے لیکر منتخب امیدواروں کی تقرری تک سبھی مراحل میں شفافیت کیلئے ٹاسک فورس کے سامنے آئے افراد نے مدلل انداز میں اپنی باتیں بے باکی کے ساتھ رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اکبر اویسی اردھاپور عدالت میں حاضر،۲۵؍ ہزار کے مچلکے پر ضمانت منظور

نمائندہ انقلاب کی تحریری تجویز 

ایم پی ایس سی پیپر لیک اور امتحانات ملتوی کے نکتے پر نمائندہ انقلاب نے تحریری تجویز ہائی لیول ٹاسک فورس کو پیش کی ہے۔اس کی ایک نقل کلکٹر آیوش پرساد کو وہاٹس اَیپ پربھی بھیجی ہے۔

تجویز یہ ہے کہ جس طرح ملک کی کرنسی ،اسٹیپمپ پیپرس اور یونین پبلک سروس کمیشن کے ایگزام کیلئے سوالیہ پرچے کی طباعت،تقسیم کاری اور امیدواروں تک فراہمی کے عدیم المثال انتظامات کئے جاتے ہیں اُسی نہج پر مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحانات  کے لئے بھی انتظام و اہتمام کیا جائے۔اس کیلئے علاحدہ طباعتی و تقسیم کاری محکمہ قائم کیا جائے۔نیز جدید تکنیکی آلات  اور لوازمات کی مدد سے پورے پروسیس کو پروٹیکٹ کیا جائے۔

 زیرو ٹالیرنس اور ون پلیٹ فارم ون رجسٹریشن جیسے منصوبے زیر غور ہیں۔سرکاری ملازمتوں میں اہل اور ذہین امیدواروں کو مواقع ملیں اِس کیلئے ہائی لیول ٹاسک فورس اپنی سفارشات اسٹیٹ گورنمنٹ کو پیش کرے گا۔ناسک ڈیویزن سے ٹاسک فورس کو بڑی تعداد میں ای میل گئے ہیں۔ فورس کے اراکین سے بالمشافہ ملاقات کیلئے بھی اچھی تعداد میں افراد حاضر ہوئے۔
ڈاکٹر پروین گیدام (ڈیویزنل کمشنر ناسک،رُکن ٹاسک فورس)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK