Inquilab Logo

ابھیشیک بچن فلم ’دسویں‘ کو ناکام کہنے و الے صحافی پر برہم

Updated: April 08, 2022, 10:48 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اس وقت ناراض ہوگئے جب ایک صحافی نے ان کی آنے والی فلم ’’دسویں‘‘ کو ناکام کہہ دیا۔

Actor Abhishek Bachchan starring in the movie Dasvi.Picture:INN
فلم دسویں میں کام کرنے والے اداکار ابھیشیک بچن ۔ تصویر: آئی این این

  بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اس وقت ناراض ہوگئے جب ایک صحافی نے ان کی آنے والی فلم ’’دسویں‘‘ کو ناکام کہہ دیا۔ ابھیشیک بچن اداکارہ یامی گوتم اور نمرت کور کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’’دسویں‘‘ کی خوب زورو شور سے تشہیر کرنے میں مصروف ہیں  اور اسی سلسلے میں یہ تینوں اداکار مختلف ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں۔ پیرکو ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی جس میں تینوں اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد جب تمام اداکار واپس جانے لگے تو صحافیوں نے ابھیشیک بچن کو گھیر لیا اور ان سے تصویر کے لئے پوز دینے کی فرمائش کرنے لگے۔ ابھیشیک بچن صحافیوں کی فرمائش کو اَن سنا کرتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھتے رہے۔ اسی وقت ایک صحافی نے کہا ’’ایسا نہ کریں ورنہ آپ کی فلم ’دسویں‘ ناکام ہوجائے گی۔‘‘صحافی کی اس بات پر ابھیشیک بچن رکے اور صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس صحافی کا نام لیتے ہوئے کہا ’’منوج ایسا بولتے ہیں؟‘‘ ابھیشیک بچن کی اس بات پر صحافی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نےابھیشیک سے معافی مانگی جس کے بعد ابھیشیک بچن اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی فلم ’’دسویں‘‘  ۷؍اپریل کو جیو سنیمااور نیٹ فلیکس اسٹریمنگ سائٹ پرریلیز ہوگئی ہے۔ فلم میں ابھیشیک کے ہمراہ اداکارہ یامی گوتم اور نمرت کور بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK