• Sun, 04 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہر اورمضافات کے الگ الگ علاقوں میں سی پی ایم کی احتجاج کی تیاری

Updated: October 04, 2026, 6:59 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

شہر اورمضافات کے الگ الگ علاقوں میں سی پی ایم کی احتجاج کی تیاری, ساتھ ہی ایس آئی آر اورگیانیش کمار کے خلاف جد و جہد انڈیا الائنس کی ہدایات کےمطابق جاری رکھنے کا فیصلہ

A protest is being held against Chief Election Commissioner Gyanesh Kumar at Azad Maidan. Photo: INN
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کیخلاف آزاد میدان پراحتجاج کیا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این
اسپیشل انٹینسیو رویژن ( ایس آئی آر) اورچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جد و جہد انڈیا الائنس کی ہدایات کے مطابق جاری رہے گی۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم )کی جانب سے شہر اور مضافات کے الگ الگ علاقوں میں مزید احتجاج کی تیاری کی جارہی ہے۔ اب تک آزاد میدان، جوگیشوری اور دادر اسٹیشن کےباہر احتجاج کیا گیا ہے ۔ اس تعلق سے سی پی ایم کے ممبئی کے سیکریٹری شیلیندر کامبلے نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’ آج کئے جانےوالے شیوسینا کے احتجاج میں بھی ان کی پارٹی کے کارکنان شریک ہوںگے۔‘‘
 
 
انہوں نےیہ بھی بتایا کہ’’ دیگر تنظیموں ، جماعتوں اور کاکروچ جنتا پارٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے اور ہم سب اس سے اتفاق رکھتے ہیں کہ جب تک گیانیش کمار کوگرفتار نہ کرلیا جائے اورایس آئی آر رد نہ کردیا جائے، احتجاج جاری رکھنا ضروری ہے۔ اس لئے بھی کہ یہ کوئی چھوٹا یا معمولی مسئلہ نہیں ہے، عام آدمی کے سب سے اہم اوربنیادی حق کا مسئلہ ہے۔ اگر ایک شہری کو یا ملک کے کسی بھی حصے میںرہنے والے ہندوستانی کواس کےووٹنگ کے حق سےمحروم کردیا جائے تواس کےپاس پھر بچے گا کیا ؟ اس کے بعد تو اسے بڑی آسانی کے ساتھ دیگر مراعات اور حقوق سےمحروم کیا جاسکتا ہےاور وہ کوئی جوازپیش کرنے کی بھی پوزیشن میں شاید نہیں ہوگا۔ گیانیش کمار نے ایسا جرم کیا ہے جس کی معافی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ۱۳؍کروڑ ہندوستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا، اس میںعام آدمی سے لے کر خاص  تک سبھی شامل ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ احتجاج کے ذریعے ہم لوگ یہ مدعا بھی اٹھائیں گے کہ جب ایک عام آدمی کوئی غلطی کرتا ہے تواس کو قانون کی یاد دلاتے ہوئے سزادی جاتی ہے، جرمانہ عائد کیا جاتاہے، بعض معاملات میں اسے قید وبند کی صعوبت برداشت کرنےپر مجبور ہوناپڑتا ہے تو آخر گیانیش کمار اس سے مبرّا کیوں اورکیسے ہوسکتے ہیں ؟ انہوں نے توایسا ’پاپ ‘کیاہے جس کی سزا ان کی گرفتاری سے کم ہوہی نہیںسکتی اور ایس آئی آر رد کئے بغیر ۱۳؍ کروڑ ہندوستانیوں کے ووٹ کا ان کا حق لوٹایا نہیں جاسکتا ۔اس لئے پارٹی کے تمام کارکنان سے کہا گیا ہے کہ وہ پوری طرح سے تیار رہیںتاکہ جیسے ہی انڈیا الائنس کی جانب سےکوئی فیصلہ کیا جائے یا کوئی ہدایت دی جائے بلاتاخیر اس کے لئے آواز بلند کرنے کی خاطر میدان میں اتر جائیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK