Inquilab Logo

بیٹی کی وجہ سے فلم کے انتخاب میں تبدیلی آئی ہے: ابھیشیک

Updated: April 04, 2022, 1:16 PM IST | Agency

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ ان کے تخلیقی انتخاب اور پسند میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی ہے اس کی وجہ میری بیٹی ارادھیہ اور خاندان ہے

Abhishek Bachchan.Picture:INN
ابھیشیک بچن ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ ان کے تخلیقی انتخاب اور پسند میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی ہے اس کی وجہ میری بیٹی ارادھیہ اور خاندان ہے۔اپنی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’دسویں‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہم سب نے بہت محنت کی اور ایک اچھی فلم تخلیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسا مثبت رویہ اور کام آئندہ بھی رکھوں۔یاد رہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو اپنے کریئر کے دوران مشکل صورتحال سے بھی نبرد آزما رہنا پڑا ہے، تاہم انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے خود کو تیار کیا اور انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ان کے والد امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا پر ابھیشیک کے لئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کو اپنا فنی وارث قرار دیا۔   ابھیشیک نے اپنی فلم، درپیش چیلنجز اور خود کو بطور اداکار دوبارہ کس طرح تیار کیا جیسے معاملات پر بھی گفتگو کی۔  فلم دسویں کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل ان کی جانب سے  کئے  جانے والے ٹوئٹس کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنے کام کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ انداز کیوں اپنا رکھا ہے؟ اس پر ابھیشیک کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، لیکن میں اپنی فلم پر بہت زیادہ فخر محسوس کرتا ہوں اور بہت خوش ہوں۔ فلم دسویں میں اپنے کردار گنگارام کے حوالے سے ابھیشیک کا کہنا تھا کہ یہ کافی چیلنجنگ تو تھا لیکن مشکل نہ تھا اور پھر یہ فلم ان کیلئے بہت اہم ہے، اسی لئے انہوں نے بھی اور پوری ٹیم نے کافی محنت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK