Inquilab Logo

بےروزگار کہنے پر ابھیشیک کا ٹرولز کو سخت جواب

Updated: October 26, 2022, 11:47 AM IST | Agency | Mumbai

 اداکار ابھیشیک بچن کو سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولز نے انہیں ’بےروزگار‘ کہہ دیا جس کے جواب میں اداکار نے انہیں کرارا جواب دیا۔

Abhishek Bachchan .Picture:INN
ابھیشیک بچن ۔ تصویر:آئی این این

 اداکار ابھیشیک بچن کو سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولز نے انہیں ’بےروزگار‘ کہہ دیا جس کے جواب میں اداکار نے انہیں کرارا جواب دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ابھیشیک بچن ایک صحافی کو ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ’’کیا لوگ ابھی بھی اخبارات پڑھتے ہیں؟‘‘ جس کے جواب میں ایک صارف نے تحریر کردیا کہ’ ’ذہین لوگ پڑھتے ہیں، آپ جیسے بےروزگار نہیں پڑھتے۔‘‘اس پر ابھیشیک بھی چپ نہ رہ سکے، انہوں نے بھی نہلے پر دہلا مارتے ہوئے اس شخص کا پہلے شکریہ ادا کیا پھر انہیں ہی ٹرول کر دیا۔ اداکار نے تحریر کیا کہ’ ’ویسے ذہانت اور روزگار کا آپس میں تعلق نہیں ہے۔ آپ کی ہی مثال لے لیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ برسرِ روزگار ہیں، مجھے یہ بھی یقین ہے کہ (ٹویٹ  کے مطابق) آپ ذہین نہیں ہیں۔‘‘ابھیشیک کے اس جواب کو ٹویٹر پر ان کے مداحوں نے خوب سراہا اور تبصرے کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ آپ نے اسکرین پر بہترین اور عمدہ پرفارمنسز دی ہیں، آپ ایسے لوگوں کو نظرانداز کریں۔ایک اور صارف نے ابھیشیک کے لئے یہ بھی لکھا کہ آپ انہیں سنجیدہ نہ لیں، ایسے لوگ دوسروں پر تنقید کر کے اپنی خوشیاں تلاش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK