Inquilab Logo

اداکارراہل رائے فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا شکار

Updated: December 03, 2020, 10:26 AM IST | Agency | Mumbai

بالی وو ڈ کی میوزیکل رومانٹک فلم `عاشقی سے شہرت پانے والے اداکار۵۲؍ سالہ راہل رائے کارگل کی اونچائی پر شوٹنگ کے دوران دماغی فالج کا شکار ہوگئے۔

Rahul Roy.Picture :INN
راہل رائے ۔ تصویر:آئی این این

بالی وو ڈ کی میوزیکل رومانٹک فلم `عاشقی  سے شہرت پانے والے  اداکار۵۲؍ سالہ راہل رائے کارگل کی اونچائی پر شوٹنگ کے دوران دماغی فالج کا شکار ہوگئے۔راہل رائے نے۱۹۹۲ء کی فلم `عاشقی  سے شہرت حاصل کی تھی، ان کے ساتھ انو اگروال نے فلم میں کام کیا تھا۔ فلمساز مہیش بھٹ کی مذکورہ میوزیکل رومانٹک فلم اتنی مقبول ہوئی کہ آج بھی لوگ اس کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں، تاہم ۲۰۱۳ء میں اس کا ری میک بھی بنایا گیا تھا۔ اس کے  ری میک میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے تاہم ری میک کے باوجود لوگ پہلی فلم کو نہیں بھلا پائے۔ راہل رائے نے اگرچہ `عاشقی  سے قبل ہی فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہیں شہرت مذکورہ فلم سے ہی ملی۔ اداکار نے اب تک۴؍ درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے اور ان دنوں وہ آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ کے لئےکارگل میں موجود تھے۔ کارگل کے اونچے مقام پر زیادہ ٹھنڈ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث راہل رائے دماغی فالج کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔ راہل رائے کو کارگل کی اونچائی سے بڑی کوششوں کے بعد کشمیر کے شہر سری نگر لایا گیا، جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے انہیں ممبئی کے نجی اسپتال میں پہنچایا گیا۔ راہل رائے کو دماغی فالج کا شدید حملہ ہوا اور ان کے ذہن کے ایک حصے میں خون جم گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔راہل رائے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی وی) میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں کئی گھنٹوں بعد ان کی صحت میں کچھ بہتری کی اُمید دکھائی دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK