Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرشمہ کپور کو سنجے کپور کی جائیداد تنازع میں عبوری ریلیف ملنے پر کرینہ کپور کا ردِعمل

Updated: April 30, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai

سنجے کپور کی سابق اہلیہ کرشمہ کپور نے اپنے بچوں کی جانب سے کپور کی متنازع وصیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے ان کے بچوں کو ان کی جائز وراثت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ کیس عدالت میں زیرِ غور ہے۔

Karisma Kapoor and Kareena Kapoor. Photo: INN
کرینہ کپور اور کرشمہ کپور۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے بچوں کو مرحوم تاجر سنجے کپور کی وراثت سے جڑے تنازع میں عدالتی حکم کے ذریعے عبوری ریلیف ملنے پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے تھوڑی دیر بعد، کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”اور روشنی آگئی۔ انصاف اور سچائی ہمیشہ غالب رہتی ہے... چڑھدی کلا۔“ اس پیغام کو واضح طور پر عدالتی فیصلے پر ان کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ انہوں نے براہِ راست کیس کا ذکر نہیں کیا، لیکن اس پوسٹ کو ان کی بھانجی اور بھانجے کی حمایت کے طور پر لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو سائرہ اور کیان کپور کی جانب سے دائر کردہ عبوری حکمِ امتناعی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سنجے کپور کی تقریباً ۳۰ ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی جائیداد پر موجودہ صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے۔ عدالت نے ان کی بیوہ پریا کپور کو مزید کارروائی تک اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے یا ان میں کسی قسم کے لین دین سے بھی روک دیا ہے۔ عدالتی نے حکام سے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس طلب کی ہیں اور اس جائیداد سے منسلک غیر ملکی بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کے آپریشنز کو محدود کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ چونکہ ٹرائل میں وقت لگ سکتا ہے، اس لئے جائیداد کا تحفظ ضروری ہے اور درخواست گزاروں کے اٹھائے گئے خدشات کا ازالہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’تال ۲‘‘ سے انل کپور،ایشوریہ رائے باہر، اکشے کھنہ بھی نظرنہیں آئیں گے

یہ قانونی تنازع پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامہ کی اصلیت کے گرد گھومتا ہے۔ سائرہ اور کیان کپور کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ مہیش جیٹھ ملانی نے دلیل دی کہ اس دستاویز میں تضادات موجود ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اس کی مزید جانچ پڑتال ضروری ہے، خاص طور پر اس لئے کہ پریا کپور اس وصیت کو پیش کرنے والی اور واحد مستفید بھی ہیں۔

یہ معاملہ گزشتہ سال ۱۲ جون کو سنجے کپور کے انتقال کے بعد پیدا ہوا۔ انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران انہیں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات کے بعد ان کی وسیع جائیداد پر قانونی جنگ چھڑ گئی۔ کرشمہ کپور، جو ۲۰۱۶ء میں طلاق لینے سے پہلے تک سنجے کپور کی اہلیہ تھیں، نے اپنے بچوں کی جانب سے اس وصیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے انہیں ان کی جائز وراثت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ کیس عدالت میں زیرِ غور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK