Inquilab Logo

اداکارہ دیویہ بھارتی جن کی موت کے پس منظر سے متعلق راز اب تک راز ہی ہیں

Updated: April 07, 2021, 2:49 PM IST | Agency | Mumbai

دیویہ بھارتی ۵ ؍ اپریل کو دیویہ کی ۲۸؍ ویں برسی گزری، دیویہ کی موت کی وجہ پانچویں منزل کی بالکنی سے گرنا بتائی جاتی ہے لیکن فی الواقع اس وقت کیا ہوا تھا یہ اب تک راز میں ہی ہے

Divya Bahrti.Picture:INN
دیویہ بھارتی۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ دیویہ بھارتی کی۵؍ اپریل کو۲۸؍ ویں  برسی گزری۔ دیویہ بھارتی۲۵؍فروری۱۹۷۴ء کو پیدا ہوئیں۵؍ اپریل ۱۹۹۳ءکو ان کی پُراسرار حالات میں  موت ہوگئی تھی۔دیویہ فلمساز ساجد نڈیاڈ والا کی پہلی بیوی تھیں۔دیو یہ نے۲۰؍مئی ۱۹۹۲ء کو ساجد سے شادی کی تھی۔اس کے ۱۱؍ماہ بعد۵؍ اپریل  ۱۹۹۳ء کو۱۹؍سال کی عمر میں ان کی موت ہوگئی ۔ دیویہ کی موت کی وجہ پانچویں منزل کی بالکنی سے گرنا بتائی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ ان کی موت کے پس منظر سے متعلق راز اب تک راز ہی ہیں۔
 دیویہ بھارتی نے ساجد نڈیاڈ والا سے محض ۱۶؍ سال کی عمر میں پہلی ملاقات کی تھی۔ ۱۹۹۰ء میں ، فلم سٹی میں ، گووندا اور دیویہ فلم ’شعلہ اور شبنم‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس  دوران ساجد اپنے دوست گووندا سے ملنے کے لئے سیٹ پر  گئے تھے۔ گووندا نے دونوں کو پہلی بار متعارف کرایا۔ پھر روزانہ کی بنیاد پر ساجد سیٹ پرآنے لگے اوراس طرح دیویہ اوروہ ایکدوسرے کو پسند کرنے لگے۔ ایک انٹرویو میں ساجد  نڈیاڈوالا نے کہا تھا دیویہ نے انہیں۱۵؍ جنوری ۱۹۹۲ءشادی کی پیشکش کی تھی۔اگلے ہی دن وہ اپنا نام دوسرے ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑے جانے پر بہت پریشان ہوگئی۔ ان تمام افواہوں کاجواب دینے کے لئے دیویہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔
مذہب تبدیل کیا اور خفیہ شادی کرلی
 دیویہ ساجد کی شادی۲۰؍مئی ۱۹۹۲ء کو ہیئر ڈریسر سندھیا اور اس کے شوہر کی موجودگی میں ہوئی تھی۔کاظمی نے ورسوا میں ساجد کے تلسی اپارٹمنٹ میں اپنی شادی پڑھی۔ ورسوا میں ساجد  کے تلسی اپارٹمنٹ میںقاضی نے دونوں کا نکاح پڑھاتھا۔بتایاجاتا ہےکہ دیویہ نےاسلام قبول کرلیا تھا اوراپنا نام تبدیل کرکے `’ثنا‘ رکھا تھا۔ ساجد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہم نے شادی کی بات چھپائے رکھی تھی کیونکہ دیویہ کاکریئر داؤ پر لگا ہوا تھا۔ پروڈیوسر خوفزدہ ہوجاتے اگر یہ  بات سامنے آجاتی۔ لیکن میں نے سوچا کہ ہمیں یہ بات جگ ظاہر کردینی چاہئے ۔دیویہ ہمیشہ  سےہی  ہماری شادی کی بات سب کوبتانا چاہتی تھی لیکن  میں انہیںبار بار منع کرتا تھا ۔ شاید  مجھے ایسا نہیںکرنا چاہئے  تھا۔‘‘
ساجد نے دوسری شادی کرلی
 دیویہ کی موت کے بعد ساجد نےوردھا خان سے دوسری  شادی کی۔ ایک انٹرویو میں وردھا نے دیویہ بھارتی کے بارے میں بہت سی باتیںبتائی  تھیں۔ وردھا نے کہا تھا کہ `’’لوگ اکثر طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں اور مجھے بھی ٹرول کرتے ہیں لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی کہ دیویہ اب بھی ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے۔ اس کے والد ، اس کا بھائی کنول ہمارے لئے کنبہ کی طرح ہیں ، وہ ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔ ہم دیویہ کی سالگرہ یا  برسی کے موقع پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ جب میرے بچے دیویہ کی فلمیں دیکھتے ہیں ، تو وہ انہیں بڑی ممی کہتے ہیں۔ `‘‘
 وردھا نے مزید کہا کہ `ساجد اور دیویہ کے کنبہ میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔ وہ دیویا کے والد کیلئے ان کے  بیٹے کی طرح ہیں۔ میں نے کبھی دیویا کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے اپنی جگہ بنائی۔ یادیں ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہیں۔
دیویہ نے ۱۹۹۰ء میں ڈیبیوکیا تھا 
 ۱۹۹۰ءمیںتیلگوفلم ’ بوبلی راجہ ‘ سےڈیبیو کرنے والی دیویہ نے۱۹۹۲ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اورفلم’ `وشواتما‘ میں کام کیا ۔ اس فلم میں دیویہ پر فلمایا گیا نغمہ’ `سات سمندر پار میں تیرے.... ‘ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے با لی ووڈ میں۱۴؍ فلموں میں  کام کیا جن میں زیادہ تر کامیاب رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK