Inquilab Logo

عادل درانی نے راکھی ساونت کو اپنی اہلیہ تسلیم کرلیا

Updated: January 18, 2023, 12:11 PM IST | MUMBAI

انٹرٹینمنٹ کوئین‘ راکھی ساونت کے چہرے پر ایک بار پھر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔

Adil Durrani Accepts Rakhi Sawant ;Photo: INN
عادل درانی,راکھی ساونت; تصویر:آئی این این

انٹرٹینمنٹ کوئین راکھی ساونت کے چہرے پر ایک بار پھر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔ اداکارہ کے شوہر عادل خان درانی نے ان سے شادی قبول کر لی ہے۔ بتادیں کہ اس سے قبل جب راکھی کے ساتھ ان کی کورٹ میرج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عادل نے اداکارہ کے ساتھ اپنی شادی کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حالانکہ اب راکھی عادل کی نئی پوسٹ سے مطمئن ہیں کیونکہ عادل نے سب کے سامنے اپنی محبت، نکاح اور راکھی کو اپنی بیوی تسلیم کر لیا ہے۔عادل نے پوسٹ میںلکھا کہ میں نے کبھی نہیںکہا تھا راکھی ،میں نے تم سے شادی نہیںکی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK