• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار: نتیش کمار حجاب تنازع، ڈاکٹر نصرت پروین نے عہدہ سنبھال لیا: رپورٹ

Updated: January 08, 2026, 3:54 PM IST | Patna

رپورٹ کے مطابق یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے کئی ہفتوں تک غور و فکر اور مشوروں کے بعد با ضابطہ طور پر اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کئی ہفتوں تک غور و فکر اور مشوروں کے بعد ڈاکٹر نصرت پروین نے با ضابطہ طور پر اپنا نیا عہدہ سنبھا لیا ہے جس سے اس معاملے کی وضاحت ہو گئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا۔ اس معاملے کی تصدیق ضلع پٹنہ کے سول سرجن نے کی ہے جس سے ان کی تقرری کے حوالے غیر یقینی ختم ہو گئی ہے۔ سول سرجن اوناش کمار سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ۶؍ جنوری کو تقرری کی رسمی کارروائیاں مکمل ہوئی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نصرت پروین کا لازمی طبی معائنہ کیا گیا اور میڈیکل فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد انہوں نے اسی دن باضابطہ طور پر محکمہ جوائن کرلیا۔ تاہم سول سرجن نے اسے معاملے میں محتاط موقف اپنایا۔ تقرری کی کارروائی مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کیمرے کے سامنے بیان دینے کے بجائے غیر رسمی طور پر معلومات فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی: ایم سی ڈی کی فیض الٰہی مسجد کے قریب بلڈوزر کارروائی، ۵؍ پولیس اہلکار زخمی

ڈاکٹر نصرت پروین کی تقرری مکمل ہونے کے ساتھ ہی ان کی تقرری سے متعلق قیاس آرائیاں بھی آخر کار ختم ہو چکی ہیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی تقرری اس وقت متنازع ہوئی جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جس میں دیکھا گیا کہ ۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ڈاکٹروں کو تقرری نامہ دینے کیلئے منعقد تقریب کے دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر نصرت پروین کے حجاب کھینچنے کی کوشش کی۔ اس حادثے نے بڑے پیمانے پر سیاسی رد عمل اور تنقیدوں کو جنم دیا اور اس کے بعد یہ تنازع شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ اجیت دادا، بدعنوانی کیس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے‘‘

آپزیشن لیڈران نے اور خصوصی طور پر آر جے ڈی پارٹی نے اس معاملے کو اجاگر کیا اور اس کے بعد نتیش کمار کو ان کی حرکت کی وجہ سے بڑی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ معاملہ صرف بہار ہی میں نہیں بلکہ جھارکھنڈ، جموں کشمیر حتیٰ کہ سرحد پار پاکستان میں بھی زیر بحث رہا۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈان کی طرف سے نتیش کمار کے خلاف دھمکیوں بھرا ویڈیو بھی وائرل ہوا۔ آئی اے این ایس کے مطابق مسلم خاتون نے وزیر اعلیٰ کے خلاف لکھنؤ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جبکہ فلم اداکارہ راکھی ساونت نے بھی اس معاملے میں سر عام وزیر اعلیٰ پر تنقید کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK