Inquilab Logo

عامر خان کی طلاق کے بعدراکھی ساونت نے کہا آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں

Updated: July 05, 2021, 2:16 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کے بعد راکھی ساونت نے مسٹر پرفیکشنسٹ کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

Aamir Khan. Picture:INN
عامر خان۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کے بعد راکھی ساونت نے مسٹر پرفیکشنسٹ کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا ہے اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں۔ ۱۵؍ سال پہلے میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر  میں ناخوش ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے۱۵؍سال بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ’ ’عامر جی، آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں۔‘‘ اس پر میڈیا کے نمائندؤں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔راکھی ساونت نے کہا کہ’ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘ ‘ اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں، میرا گھر بس نہیں رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، لیکن اب ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK