Inquilab Logo

’جوان‘ کے۳؍ لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ

Updated: September 04, 2023, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

سنسنی خیز جاسوسی کے کردار پر مبنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔

Shah Rukh Khan in Jawan.Photo. INN
شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں۔ تصویر:آئی این این

سنسنی خیز جاسوسی کے کردار پر مبنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم جوان کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی گئے تھے۔ جوان۷؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کیلئے پیشگی بکنگ یکم ستمبر سے شروع ہوگئی تھی، ایک ہی دن میں ۳؍ لاکھ۵؍ ہزار ٹکٹیں بک ہوچکی ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جوان نے ۳؍ لاکھ۵؍ ہزار ٹکٹوں کی فروخت سے۱۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کرلیا ہے۔کنگ خان کی نئی فلم جوان نے اُن کی اپنی ہی فلم پٹھان کی ایک دن میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK