Inquilab Logo

یو این آر ڈبلیو اے نے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں بچوں کو درپیش نفسیاتی نقصانات پر خبردار کیا

Updated: May 05, 2024, 4:51 PM IST | Inquilab News Network | Tel Aviv-Yafo

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بچوں کو درپیش نفسیاتی نقصانات کے خلاف خبردار کیا ہے ساتھ ہی جنگ بندی پر بھی زور دیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے غزہ کے محصور علاقوں پر جاری اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بچوں کو درپیش نفسیاتی نقصانات کے خلاف خبردار کیا ہے۔
ایجنسی نے سنیچرکو ایکس پر ایک بیان میں کہا، ’’غزہ میں بچے تباہ کن دباؤ کا شکار ہیں۔‘‘
یو این آر ڈبلیو اے کی ٹیم بچوں اور نوعمروں پر جنگ کی ہولناکیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
ایجنسی نے کہا، ’’ہمارے مشیر انہیں امید اور سکون فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے حال اور مستقبل کی حفاظت کرنی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ سے انہیں فائدہ ہورہا ہے: ہالہ رہرٹ کی بائیڈن کی پالیسی پر سخت تنقید

یو این آر ڈبلیو اے نے زور دے کر کہا، ’’اب جنگ بندی ہونی چاہئے۔‘‘
اسرائیل نے ۷؍ اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ پر ایک مہلک فوجی حملہ کیا ہے جس میں ۳۴؍ ہزار ۶۰۰؍ سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور تقریباً ۷۸؍ ہزار زخمی ہوئےہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے، جس نے جنوری میں ایک عبوری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں تل ابیب کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضمانت دینے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK