Inquilab Logo

بیرون ممالک ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ تیز

Updated: January 19, 2023, 10:53 AM IST | New delhi

جاسوسی و سسپنس سے بھرپور فلم پٹھان ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچارہی ہے

Shah Rukh Khan in the poster of the movie `Pathaan`
فلم ’پٹھان ‘ کے پوسٹر میں شاہ رخ خان

 جاسوسی و سسپنس سے بھرپور فلم پٹھان ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچارہی ہے۔ یہ فلم ۲۵؍جنوری سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔  رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای)، جرمنی اور آسٹریلیا میں اس فلم کے لئے زبردست ایڈوانس بکنگ ہورہی ہے۔ پِنک وِلا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک فلم کے پہلے دن کے پہلے شو کے ٹکٹ کی ڈیمانڈ دیکھی جارہی ہے۔ یواے ای میں۵۰؍ہزار امریکی ڈالر مالیت کے  اس کے ۳۵۰۰؍ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔آسٹریلیا میں پٹھان کے پہلے دن کے ۳؍ہزار ٹکٹ بک چکے ہیں، ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ۶۵؍ہزار آسٹریلین ڈالر ہے۔  جرمنی میں پانچ دن کے اوپننگ ویک اینڈ کیلئے ۸۵۰۰؍ ٹکٹ بک ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ۴؍ہزار ٹکٹ پہلے دن کیلئے خریدے گئے ہیں۔  خیال رہے کہ  اس کے ذریعہ بالی ووڈ کے بادشاہ ،شاہ رخ خان ۴؍سال بعد بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم ، اپنے ٹیزر کے ساتھ ہی سرخیوں میں آگئی ہے۔  اس کے ایک گیت’بے شرم رنگ‘ پر بھی تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔  تاہم شاہ رخ یا فلمسازوں نے اس پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ عوامی حلقوں سے ہی بلاوجہ کی تنقیدوں کے خلاف آواز اٹھی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK