Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ میں ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی ایڈوانس ٹکٹیں ’’ٹاکسک‘‘ سے ۱۰؍ گنا زیادہ فروخت

Updated: March 03, 2026, 3:53 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی اداکاری سے سجی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ نے ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو باکس آفس پر ٹکرانے سے قبل امریکہ میں یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ پر برتری حاصل کر لی ہے، جیسا کہ پری سیلز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔

Toxic And Dhuradhar.Photo:INN
ٹاکسک اور دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

رنویر سنگھ کی اداکاری سے سجی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ نے ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو باکس آفس پر ٹکرانے  سے قبل امریکہ میں یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ پر برتری حاصل کر لی ہے، جیسا کہ پری سیلز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے۔
انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل ساکنلک کے مطابق، یکم مارچ تک  ’’دُھرندھر ۲‘‘ نے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے۳۳۷۲۳؍ ڈالرس جمع کیے ہیں۔ فلم کے ۱۵۱؍ تھیٹرز میں ۲۰۹؍ شیڈول شوز کے لیے ۱۹۵۳؍ ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔اس کے مقابلے میں ’’ٹاکسک: اے فیئری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کا آغاز نسبتاً سست رہا ہے۔ فلم کی بکنگ ۸۱؍ تھیٹرز میں ۱۲۲؍ شوز کے لیے کھولی گئی ہے اور اب تک ایڈوانس ٹکٹ فروخت سے۳۶۶۵؍ ڈالرس  حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ اتوار تک اس کے پریمیئر کے لیے ۱۸۹؍ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’وارانسی‘‘ انٹارکٹکا میں شوٹ ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم: پرینکا چوپڑہ کی تصدیق


ہدایتکار آدتیہ دھر کی فلم  ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں رنویر سنگھ حمزہ المعروف جسکیرت سنگھ رنگی کے کردار میں واپسی کر رہے ہیں۔ یہ ۲۰۲۵ءکی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل ہے جس نے عالمی سطح پر ۱۳۰۰؍کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔ سیکوئل کی شوٹنگ پہلے حصے کے ساتھ ہی کی گئی تھی اور ابتدا میں اسے ایک ہی فلم کے طور پر تصور کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ سال ریلیز سے چند ماہ قبل اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم، پہلے سیمی فائنل میں کل نیوزی لینڈ سے مقابلہ

رنویر سنگھ کے علاوہ ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں ارجن رامپال، آر مادھون، سنجے دت اور سارہ  ارجن اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ اکشے کھنہ، جن کا کردار رحمان ڈکیت پہلے حصے میں ہلاک ہو گیا تھا، کیمیو رول میں واپسی کی توقع ہے۔ ’’ٹاکسک: اے فیئری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کی ہدایتکاری گیتو موہن داس نے کی ہے اور یہ کنیڈا اسٹار یش کی بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں نین تارا، کیارا اڈوانی، تارا سوتاریا، ہما قریشی اور رُکمنی وسنت بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK