Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۵؍سال بعد ’’ہیری پوٹر‘‘ کی جادوئی واپسی،نئے فوٹیج کے ساتھ تھیٹرمیں دوبارہ ریلیز ہوگی

Updated: July 31, 2026, 8:03 PM IST | New York

دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ فلم’’ہیری پوٹر اور دی سارسررزاسٹون ‘‘ اپنی ریلیز کے ۲۵؍سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ اس خصوصی موقع پر وارنر برادرز نے اعلان کیا ہے کہ فلم کو ایسی ۱۲؍ منٹ کی خصوصی ’بیک اسٹیج‘ فوٹیج کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا، جو شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

Harry Potter.Photo:INN
ہیری پوٹر۔ تصویر:آئی این این

دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ فلم’’ہیری پوٹر اور دی سارسررزاسٹون ‘‘ اپنی ریلیز کے ۲۵؍سال  مکمل ہونے پر ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ اس خصوصی موقع پر وارنر برادرز نے اعلان کیا ہے کہ فلم کو ایسی ۱۲؍ منٹ کی خصوصی ’بیک اسٹیج‘ فوٹیج  کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا، جو شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔یہ خصوصی ری ریلیز ۲۷؍ اگست سے ۳؍ ستمبر تک محدود مدت کے لیے ہوگی، جس کے دوران  ہیری پوٹر سیریز کی تمام آٹھ فلمیں  دوبارہ بڑے پردے پر دکھائی جائیں گی۔ تاہم، صرف پہلی فلم ’’ہیری پوٹر اور دی سارسررزاسٹون ‘‘ کے ساتھ خصوصی ۱۲؍ منٹ کی نئی فوٹیج شامل ہوگی۔
 بیک ٹو ہاگ وارٹس  جشن کا حصہ 
یہ ری ریلیز ہر سال منائے جانے والے ’’بیک ٹو ہاگ وارٹس‘‘ ایونٹ کا حصہ ہے، جو یکم ستمبر کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جے کے رولنگ کی کتابوں کے مطابق اسی دن طلبہ  ہاگ وارٹس ایکسپریس کے ذریعے جادوئی اسکول روانہ ہوتے ہیں۔
۲۰۰۱ءکی یادگار فلم
سال۲۰۰۱؍ میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری  کرس کولمبس  نے کی تھی، جبکہ ڈینیئل ریڈکلف، ایما واٹسن  اور روپرٹ گرنٹ  نے بالترتیب  ہیری پوٹر، ہرمائنی گرینجر  اور  رون ویزلی  کے کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم عالمی سطح پر زبردست کامیاب رہی اور بعد میں آٹھ فلموں پر مشتمل فرنچائز کی بنیاد بنی، جس نے دنیا بھر میں ۷ء۷؍ ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ فلم  جے کے رولنگ  کے پہلے ناول Harry Potter and the Philosopher`s Stone  پر مبنی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:کرن جوہر کے ’’دی ٹریٹرز‘‘ سیزن ۲؍کے مقابلے میں شامل ہونےوالوں کا اعلان


 ٹکٹوں کی فروخت ۳۱؍ جولائی سے شروع
فلم کی خصوصی نمائش کے ٹکٹ ۳۱؍ جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے  جو ہیری پوٹر کی فرضی سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر  پیرس، وینس، میڈرڈ  اور  سڈنی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں مداحوں کے لیے خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی، جبکہ  Wizarding Worldکے تھیم پارکس میں بھی خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۷ء ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے۱۲؍ شہروں کو ملی میزبانی


 نئی نسل کے لیے جادوئی دنیا کا تعارف 
یہ خصوصی ری ریلیز ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب  ایچ بی او  ہیری پوٹر پر مبنی نئی ٹی وی سیریز تیار کر رہا ہے۔ ایسے میں یہ اقدام نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادگار لمحات کو تازہ کرے گا بلکہ نئی نسل کو بھی جادوئی دنیا  ہاگ وارٹس  سے دوبارہ روشناس کرانے کا موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK