Inquilab Logo

کانزکے بعد فلم کی تشہیر کیلئےمادھون امریکہ پہنچ گئے 

Updated: June 02, 2022, 12:53 PM IST | Agency | Mumbai

کانز فلم فیسٹیول کا بخاربھلے ہی ختم ہوگیا ہو لیکن ہر کوئی آر مادھون کی ’راکیٹری:دی نامبی ایفیکٹ‘ کا عالمی پریمیر دیکھ رہا ہے۔

 R. Madhavan with scientists Nambi. Picture:INN
آرمادھون سائنسداں نامبی کے ساتھ ۔ تصویر: آئی این این

کانز فلم فیسٹیول کا بخاربھلے ہی ختم ہوگیا ہو لیکن ہر کوئی آر مادھون کی ’راکیٹری:دی نامبی ایفیکٹ‘ کا عالمی پریمیر دیکھ رہا ہے۔ یہ فلم عالمی سطح  پرموضوع  بحث  بن رہی ہے اور اب آر مادھون نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی تشہیر کیلئے امریکہ کا رخ کیا ہے۔امریکہ میں  اس فلم کی ٹیم کا پہلا  تشہیری مقام واشنگٹن ڈی سی میں ہے۔ اپنے۱۲؍ روزہ دورۂ امریکہ کے دوران آر مادھون اسرو کے خلائی سائنسداں نامبی نارائنن کے ساتھ نیویارک، شکاگو ، ہیوسٹن، ڈلاس، ایریزونا ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو اور سیٹل  جیسے بڑے شہروں کا سفر کریں گے۔ یکم جولائی کویہ فلم پوری دنیا میں ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس فلم کی کہانی جاسوسی اسکینڈل کے ارد گرد گھومتی  ہے ۔اس کی وجہ سے   نامبی نارائنن کی زندگی ہمیشہ کیلئے  بدل گئی تھی  اور اب اس اسکینڈل کے پیچھے کی حقیقت سامنے آئے گی۔ آر مادھون اسٹارر اس فلم میں ایک مضبوط  اسٹارکاسٹ ہے جس میں مشہور بین الاقوامی اداکاربھی  شامل ہیں جن میں فیلیس لوگان ، ونسنٹ ریوٹا اور رون ڈوناچی اور سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سوریا بطور مہمان خصوصی اداکارشرکت کر رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان، فرانس ، کینیڈا ، جارجیا اور سربیا میں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK