Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیکی چین کےبعدرجنی کانت ایشیا کےدوسرےسب سے زیادہ معاوضہ لینےوالےاداکارہیں

Updated: December 13, 2020, 1:16 PM IST | Agency

ہندی اور تمل فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت جنہوں نے بطور بس کنڈکٹر اپنے کریئرآغاز کیا تھا ، کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔

Rajnikanth - Pic : INN
رجنی کانت ۔ تصویر : آئی این این

ہندی اور تمل فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت  جنہوں نے   بطور بس کنڈکٹر  اپنے کریئرآغاز کیا تھا ، کو یہ مقام پانے کے لئے  بے حد مشقت کرنا پڑی۔
دن ۱۲؍ دسمبر۱۹۵۰ءکو بنگلور میں پیدا ہونے والے رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ تھا۔  وہ بچپن ہی سے فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔  ابتدائی دور  میں، رجنی کانت  نے بس کنڈکٹر  کا کام شروع کیا۔  اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔دریں اثنا، تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔ ۱۹۷۵ء میں   کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم    اپوروا   رنگاگل سے   رجی کانت نے  اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
سال ۱۹۷۸ء میں ریلیز  ہونےو الی  فلم  بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول  ادا کرنےکا پہلا موقع  ملا۔ یہ فلم  باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔  اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد۱۹۸۰ء میں  رجنی کانت  کی ایک اور سپر ہٹ فلم  بلا ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر ہٹ فلم  ڈان کا ریمیک تھی ۔
سال ۱۹۸۳ء  میں ریلیز فلم  اندھا قانون  کے ذریعہ   رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔  اس فلم میں رجنی کانت کی اداکاری نہایت شاندار تھی۔  ناظرین نے  رجنی کانت کا یہ انداز  بہت پسند کیا۔   اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔    اسی دوران  رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘  میں  ٹرپل رول اداکیا حالانکہ یہ فلم   باکس آفس پرکوئی خاص  اثر نہیں دکھا سکی۔
سال ۹۰ءکی دہائی میں رجنی کانت  جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔   رجنی کانت  نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر  تقریباً ہٹ رہیں۔۲۰۰۷ء میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔  اس فلم  نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔شیواجی  دی باس  ہندوستانی  سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ریزولیوشن  تکنیک کا ستعمال کیا۔
سال  ۲۰۱۰ء میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ  ریلیز ہوئی۔  اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ  ایشوریہ  رائے تھیں۔  روبوٹ نے۲۵۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔  روبوٹ  رجنی کانت کی تمل فلم   انتھرن کا ہندی  ورژن تھی۔
سال ۲۰۱۴ءمیں  رجنی کانت کی دو فلمیں  کوچادائیاں اور لنگا   ریلیز ہوئی۔ حالانکہ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑی پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ دیگر ہندوستانی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی  فلموں میں بھی نظر آئے جن میں انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔ وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بنے۔ رجنی کانت کو ۲۰۰۰ء میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK