• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نفرت انگیزی کے ماحول میں ایشوریہ کا پیغام ِمحبت

Updated: November 20, 2025, 2:02 PM IST | Amravati

ایسے وقت میں جبکہ ملک میں سیاسی مفادات کیلئے نفرت انگیزی کو فروغ دیا جا رہا ہے، بالی ووڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن نے بدھ کو آندھرا پردیش میں ستیہ سائی بابا کی صد سالہ تقریبات میں وزیراعظم مودی کی موجودگی میں انسانیت اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی۔

Aishwarya Rai.Photo:INN
ایشوریہ رائے۔ تصویر:آئی این این

ایسے وقت میں جبکہ ملک میں سیاسی مفادات کیلئے نفرت انگیزی کو فروغ دیا جا رہا ہے، بالی ووڈ ادکارہ  ایشوریا رائے بچن نے بدھ کو آندھرا پردیش میں  ستیہ سائی بابا کی صد سالہ تقریبات میں وزیراعظم مودی کی موجودگی میں  انسانیت اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی۔  ستیہ سائی بابا کے پیغام ’’سب سے محبت کرو، سب کی خدمت کرو‘‘ کو دوبارہ اپنا لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایشوریہ رائے نے کہا کہ ’’(دنیا میں)  ایک ہی ذات ہے اور وہ ہے  انسانیت کی ذات۔ ایک ہی مذہب ہے اور وہ ہےمحبت کا مذہب۔ ایک ہی زبان ہے، دل کی زبان اور ایک ہی خدا ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔‘‘
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ سابق کرکٹر سچن تیندولکر، مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجاراپو اور جی کرشن ریڈی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے  ایشوریہ رائے نے اپنی تقریر میں  بھائی چارہ  اور مساوات کے فروغ کی وکالت کی۔ ستیہ سائی بابا کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا مقصد  روزگار نہیں  بہتر زندگی ہونا چاہئے۔ ان کی تقریر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گشت کررہا ہے اور صارفین  اس کی پزیرائی کررہے ہیں۔ 

نو دنوں تک گوا ایک بار پھر پوری طرح اِفّی کے رنگ میں رنگنے کے لیے تیار
بین الاقوامی فلمی دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول ایونٹ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) اپنا ۵۶؍واں ایڈیشن گوا میں شاندار انداز میں شروع کرنے جا رہا ہے۔ سنیما کی آواز اس سال گوا کی فضا میں پہلے سے کہیں زیادہ گونج رہی ہے، جہاں مقامی ثقافت، عالمی کہانیاں، ٹیکنالوجی اور تخلیقی اظہار ایک عظیم الشان فلمی جشن میں یکجا ہوں گے۔۵۶؍ واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا اس مرتبہ نئے معیار قائم کرنے کے عزم کے ساتھ گوا میں افتتاح پذیر ہو رہا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن کو ایک یادگار اور عالمی معیار کے سنیما فیسٹیول کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جس میں تخلیقی ذہانت، ثقافتی رنگارنگی اور عصری فلمی ٹیکنالوجی کی بھرپور جھلک پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:سشمتا سین نے اپنی شرائط پر خوبصورت زندگی گزاری ہے

فیسٹیول کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ پریڈ سے ہوگا جو گوا کی سڑکوں کو فلمی دنیا کے حسین مناظر میں تبدیل کر دے گی۔ آندھرا پردیش، ہریانہ اور گوا کے دلکش مناظر پر مبنی ٹیبلاؤ پریڈ کی قیادت کریں گے۔ہندوستان کے مشہور فلمی اسٹوڈیوز اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔این ایف ڈی سی کی ۵۰؍ سالہ تکمیل کی خصوصی پیشکش شامل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK