• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنڈی گڑھ میں کچرا پھینکنے والوں پرڈھول بجاکر کارروائی پر تنازع

Updated: November 20, 2025, 6:01 PM IST | Chandigarh.Photo:INN

شہر کانگریس کے صدر نے کہاکہ گندگی پھیلانے والوںپر کارروائی ہونی چاہئے،لیکن ڈھول نگاڑہ بجانااور ویڈیوعام کرنا ٹھیک نہیں،ا س سے کسی بھی شخص کی سماجی حیثیت اور شناخت متاثر ہوتی ہے۔

Chandigarh.Photo:INN
چندی گڑھ۔ تصویر:آئی این این
چنڈی گڑھ (ایجنسی): کانگریس نے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف ڈھول نگاڑے بجاکر گھر گھر جا کر کارروائی کرنے کی پہل پر اعتراض کیا ہے۔ کارپوریشن کے اس اقدام کے تحت اگر کوئی شخص سڑک کے کنارے کچرا پھینکتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو کارپوریشن کے کارکن ڈھول بجاتے ہوئے اس کے گھر پہنچ کر کچرا واپس کرتے ہیں اور چالان بھی کاٹتے ہیں۔ پیر کو منی ماجرا میں تقریباً۱۳؍ہزارروپے کا چالان کیا گیا اور پوری کارروائی کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔ کانگریس نے اس کارروائی پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ عوامی طور پر کسی کی ویڈیو بنانا اور ڈھول نگاڑے بجاناغلط ہے، کیونکہ اس سے علاقے میں ان کی سماجی حیثیت اور شناخت متاثر ہوتی ہے۔ پارٹی نے واضح کیا کہ وہ چالان کی مخالفت نہیں کرتی، لیکن ویڈیو صرف متعلقہ شخص کو دکھائی جائے اور عوامی طور پر نشر نہ کی جائے۔
چنڈی گڑھ کے سینئر ڈپٹی میئر جسویر سنگھ بنٹی نے کہا کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف جو مہم چلائی جارہی ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مہم کی مخالفت کرتی ہے۔ دوسری طرف چنڈی گڑھ کانگریس کے صدر ایچ ایس لکی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اس مہم کی مخالفت کرتی ہے۔ یہ غلط ہے اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ اگر کوئی کچرا پھینکے تو پہلے اسے خبردار کیا جائے۔ ڈھول نگاڑے بجاکر اس کے گھر کے باہر جاکر اسے شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK