Inquilab Logo

کترینہ کیف سےشادی کےبعد وکی کوشل مشکل میں پڑگئے

Updated: January 05, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل، اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کے بعد مشکل میں پڑگئے۔

Vicky Kaushal. Picture:INN
اداکاروکی کوشل ۔ تصویر: آئی این این

:بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل، اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کے بعد مشکل میں پڑگئے۔وکی کوشل اس وقت اندور کے ایک رہائشی کی طرف سے قانونی مشکل میں ہیں،  رہائشی نے اداکار پراُن کی آنے والی فلم میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔رہائشی نے وکی کوشل پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار نے ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا مبینہ طورپرغیر قانونی استعمال کیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وکی کو شل کو سیف علی خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے لیے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار دیکھا گیا۔جے سنگھ یادو نامی آدمی نے دعویٰ کیا ’ ’وہ فلم کےسیکوینس میں استعمال ہونے والی گاڑی کے نمبر کا واحد مالک ہے اور اداکار اس کی اجازت کے بغیر نمبر پلیٹ جعلی نہیں بنا سکتے۔‘‘ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جے سنگھ یادو کی جانب سے درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ’فلم کے سیکوینس میں استعمال ہونے والی گاڑی پر لگا نمبر پلیٹ اس کا ہےاور اسے نہیں معلوم کہ فلم کے یونٹ کو اس کا علم ہے یا نہیں لیکن یہ غیر قانونی ہے۔‘‘شکایت میں مزید کہا گیا ہے’ ’وکی کوشل اس کا نمبر پلیٹ کوبغیر اجازت کے استعمال نہیں کر سکتےاور انہوں نے پولیس  اسٹیشن پر ایک میمورنڈم دیا ہے کہ اس معاملے کی کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ جے پور میں وکی کوشل کی کترینہ کیف کے ساتھ شاندار شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی یہ قانونی پریشانی سامنے آ ئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK