ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نے گولڈن گلوب ایوارڈکےبعد اب کریٹکس چوائس ایوارڈجیت لیاہے
Updated: January 17, 2023, 11:13 AM IST | Mumbai
ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نے گولڈن گلوب ایوارڈکےبعد اب کریٹکس چوائس ایوارڈجیت لیاہے
ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نے گولڈن گلوب ایوارڈکےبعد اب کریٹکس چوائس ایوارڈجیت لیاہے۔ایوارڈ کی تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں فلم نے بہترین غیرملکی زبان کی فلم اور بہترین گانے کیٹیگری کے ایوارڈزاپنےنام کیے۔ ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔
بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا اعزاز حاصل کیا
یہ معلومات کریٹکس چوائس ایوارڈ کے آفیشل ٹویٹرہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔ٹویٹ میں لکھا’’فلم آر آر آرکی کاسٹ اور عملے کو بہت بہت مبارک ہو۔ اس فلم نےبہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈجیتا۔واضح رہے کہ آر آر آر کا مقابلہ آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، ارجنٹینا ۱۹۸۵ء، بارڈو، فالس کرونیکل آف اے ہینڈ فل آف ٹیتھ، کلوز اینڈڈسیژن ٹو لیو جیسی بین الاقوامی فلموں سے تھا۔ ان تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتےہوئے آر آر آرنے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتا ہے۔
ناتو ناتوگانے نے بہترین گانے کا اعزاز حاصل کیا
عالمی سطح پر ناتو ناتو کا جنون پھیل چکا ہے۔ گولڈن گلوب کےبعد ناتو ناتوگانے نےکریٹکس چوائس ایوارڈ بھی جیتاہے۔آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر خوشخبری شیئرکرتےہوئے آر آر آرنےلکھا – یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ناتو ناتوکیلئے بہترین گانےکےکریٹکس چوائس ایوارڈ جیتا ہے۔
موسیقار ایم ایم کیروانی نے خوشی کا اظہار کیا
ایم ایم کیروانی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کریٹکس چوائس ایوارڈحاصل کرنےپربہت خوش ہوں۔ میں اپنے کوریوگرافر، گیت لکھنے والے، اپنے گلوکار، پروگرامر اور ڈائریکٹر کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔