• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سشمتا سین نے اپنی شرائط پر خوبصورت زندگی گزاری ہے

Updated: November 20, 2025, 10:58 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمتا سین۵۰؍برس کی ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے ۱۹۹۴ء میں فیمینا مس انڈیا یونیورس اور بعدمیںمس یونیورس۱۹۹۴ءکا تاج پہنایا گیاتھا۔ سشمتا سین۱۹۹۴ءمیںمس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں۔

Sushmita Sen.Photo:INN
سشمیتا سین۔ تصویر:آئی این این
:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمتا سین۵۰؍برس کی ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے ۱۹۹۴ء میں فیمینا مس انڈیا یونیورس اور بعدمیںمس یونیورس۱۹۹۴ءکا تاج پہنایا گیاتھا۔ سشمتا سین۱۹۹۴ءمیںمس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں۔ اس مقابلے کے دوران سشمتا نے مہنگا گاؤن نہیں بلکہ اپنی ماں کا بنایا ہواگاؤن پہنا تھا ، اتنا ہی نہیں ، انہوںنےجو دستانے پہنے تھے وہ جرابوں سے بنے تھے ۔
سشمتا سین۱۹؍ نومبر۱۹۷۵ءکو حیدرآباد، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں ۔ سشمتا سین کے والد، سوبیر سین ، ہندوستانی فضائیہ میں ونگ کمانڈر تھے۔انہوں نے اپنی تعلیم نئی دہلی کے ایئر فورس گولڈن جوبلی انسٹی ٹیوٹ اور سکندرآباد کے سینٹ اینز ہائی اسکول سے مکمل کی ۔سشمتا اپنے اسکول میں کافی ٹوم بوائے قسم کی تھی۔۱۶؍سال کی عمر میں انہوں نے انگریزی سیکھنا شروع کیا ، بعد میں انہوں نے صحافت میںگریجویشن کیا اور انگریزی فنون کی تعلیم حاصل کی ۔
سشمتا سین نے اپنے کیریئر کا آغاز ۱۹۹۶ءمیںریلیز ہونے والی فلم دستک سے کیا تھا ، لیکن یہ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی ۔ اس کےبعد سشمتا سین کو۱۹۹۷ءمیںسنی دیول کے ساتھ زور میں کام کرنے کا موقع ملا ، لیکن یہ فلم بھی ٹکٹ ونڈو پر ناکام رہی ۔۱۹۹۹ء سشمتاسین کے کریئر کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا ۔ اس سال ان کی سپر ہٹ فلمیں جیسے بیوی نمبر ون اور صرف تم ریلیز ہوئیں ۔ سشمتا سین نے اس فلم میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈجیتا ۔اس زمرے میں صرف ان کو نامزد کیا گیا تھا ۔۲۰۰۲ءمیںسشمتا سین کو میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فی الحال میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس فلم کی ہدایت کاری میگھناگلزار نے کی تھی ۔ سشمتا سین کو فلم میں ان کی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔
۲۰۰۴ءمیںریلیز ہونے والی فلم’میں ہوں نا‘ سشمتاسین کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار ہوتی ہے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب شاہ رخ خان اور سشمتانےکسی فلم میں ایک ساتھ کام کیا۔اس فلم کی ہدایت کاری فرح خان نے کی تھی ۔۲۰۰۵ءمیں سشمتاسین نے سلمان خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم میں نے پیار کیوں کیا میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد سشمتا کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکیں۔سشمتا سین کی فلم نو پرابلم۲۰۱۰ءمیںریلیز ہوئی تھی ۔سشمتا سین نےاپنے کریئرمیں ۴۰؍سےزیادہ فلموں میں کام کیا ہے ۔ان کے کریئر کی دیگر فلموں میں ہندوستان کی قسم ، کیوںکہ میں جھوٹ نہیں بولتا، آنکھیں ، تم کو نا بھول پائیں گے ، چنگاری ، بیوفا ، زندگی راکس ، کرما اور ہولی ، ڈو ناٹ ڈسٹرب ، دولہا مل گیا،تالی کے علاوہ ویب سیریز آریہ ، آریہ۲؍ ، آریہ۳؍ شامل ہیں۔
ان کی ذاتی زندگی بھی کم دلچسپ نہیں تھی ۔ اداکارہ نے ہمیشہ اپنی شرائط پر خوبصورت زندگی گزاری ہے۔اسی دوران اداکارہ صرف  ۲۴؍سال کی عمرمیں غیر شادی شدہ ماں بن گئیں ۔ اداکارہ نے اپنے کریئرمیں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔اداکارہ سشمتاسین نے۲؍ لڑکیوں کو گود لیا ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ ایک ماں کی طرح ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK