Inquilab Logo

ایشوریہ دوبارہ بڑے پردے پر آنے کیلئے تیار

Updated: March 06, 2022, 10:15 AM IST | Mumbai

اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے دوبارہ فلموں میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ فلمساز منی رتنم نے اپنی فلم ’پونیئن سیلوان ون‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی

Poster of Aishwarya Rai`s new movie
ایشوریہ رائے کی نئی فلم کا پوسٹر

اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے دوبارہ فلموں میں داخل  ہونے  کیلئے تیار ہیں۔ فلمساز منی رتنم نے اپنی فلم ’پونیئن سیلوان ون‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی۔  ٹویٹرپر شیئر کردہ اس پوسٹر میں صرف سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کو ہی دکھایاگیا ہے۔  اس سے قبل مدراس ٹاکیز اور لیساپروڈکشن کی جانب سے فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے سپر اسٹارس ایشوریہ  رائے اور وکرم کے مختلف پوسٹرس جاری کئے  گئے تھے۔ اداکارہ نے بھی فلم کا یہی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سنہری دور۳۰؍ ستمبر کو بڑی اسکرین پر آرہا ہے۔ تاریخ کو بیان کرتی کہانیوں پر مبنی اس فلم میں ایشوریہ رائے دُہرا کردار اداکرتی ہوئی نظر آئیں گی۔باہوبلی کی طرح یہ فلم بھی دو حصہ میں ریلیز کی جائے گی جس کا پہلا حصہ رواں برس ریلیز کیا جارہا ہے جبکہ دوسری فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔خیال رہے کہ ’پونیئن سیلوان ون‘۲۰۱۶ء میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور پھر ۲۰۱۸ء میں ’فنے خان‘ میں جلوہ گر ہونے والی ایشوریہ کی ۴؍ سال بعد کوئی فلم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK