Inquilab Logo

اکشے اور ٹائیگر کی ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی

Updated: June 12, 2022, 9:30 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی۔

Bade Miyan Chote Miyan Will Be Shot In Europe
بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی

: بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی۔ایسی خبریں آرہی تھیں کہ اکشے اور ٹائیگر کی فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی ہے۔اب بتایا جا رہا ہے کہ علی عباس ظفر کے ڈائیرکشن میںبننے والی فلم ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ کی شوٹنگ یورپ میں مکمل کی  جائے گی۔اطلاع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
 ذرائع کے مطابق یوروپی دورے پر جانے سے قبل فلم کی اسکرپٹ کو فائنل ٹچ دیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں بڑے پیمانے پر ایکشن سین ہونے والے ہیں۔علی عباس ظفر نئے لوکیشن سے متعلق فلم کی شوٹنگ کےلئے حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔وہ لوکیشن فائنل کرنے کےلئے ایک ماہ یورپ میں ہی رہیںگے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کیلئے جولائی کے آخر تک ہیروئن کا بھی انتخاب کرلیا جائےگا۔
  اکشے کمار ٹائیگرشراف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کو واشو بھگنانی اور پوجا انٹرٹینمنٹ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔یہ فلم ہندی، تیلگو، تمل،کنڑ اور ملیالم میں آئندہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK