Inquilab Logo

دیشا پرمار اپنی شادی اور شوہر کو خوش قسمتی کی علامت مانتی ہیں

Updated: August 31, 2021, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

ان کی شادی ہوتے ہی انہیں ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ کے دوسرے سیزن میں کام کرنے کا موقع ملا

Disha Parmar And Rahul Vaidya.Picture:INN
دیشا پرمار اور راہل ویدیہ۔ تصویر: آئی این این

یکتا کپور اپنے سپر ہٹ سیریل ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ کا دوسرا سیزن لے کر آرہی ہیں۔ اس میں دیشا پرمار اور نکل مہتا ، رام اور پریہ کے کردار میں نظر آئیں گے۔دیشا پرمار حال ہی میں اس کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں۔ دیشا اپنی شادی اور اپنے شوہر راہل ویدیہ کو خوش قسمتی کی علامت مانتی ہیںکیوںشادی کے کچھ دن بعد ہی انہیں اس شو کی پیشکش کی گئی تھی۔اسپاٹ بوائے کے ساتھ ایک انٹرویو میں دیشا پرمار نے اس شو کے تعلق سے اپنی خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا’’میں راہل کو سارا کریڈٹ دونگی۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ جیسے ہی ہماری شادی ہوئی مجھے یہ شو مل گیا تو تم میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کی وجہ سے ہوپایا ہے کہ میں اپنی ذاتی اورکام کاجی زندگی کے بیچ توازن قائم کرنے کے قابل ہوئی ہوں۔ میں اس کیلئے اپنےشوہر کا شکریہ اداکرتی ہوں۔‘‘رام کپور اور ساکشی تنور کے ذریعہ نبھائے گئے کرداروں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے دیشا نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ رول میرے لئے چیلنجنگ ہوگاکیوں کہ انہوں نے اتنا شاندار کام کیا  ہے۔ میں ذاتی طور پر انہیں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور وہ دونوں کمال کے اداکار ہیں۔ بڑے اچھے لگتے ہیں ۲؍ الگ الگ لوگوں کےساتھ مختلف قسم کی ذہنیت اور مختلف چیلنجوں کی کہانی ہے۔ حالانکہ ،خلاصہ وہی رہتا ہے۔ ہم انہیں کاپی کرنےکی کوشش نہیں کررہے ہیں، لیکن مجھے معلوم ہے کہ موازنہ ہوگا اور میں امید کرتی ہوں کہ لوگ شو دیکھیں اور ہمیں قبول کرنے کی کوشش کریں، کیوں کہ ہم بھی اس میں اپنا دل لگا کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK