Inquilab Logo Happiest Places to Work

"بڑے اچھے لگتے ہیں" کا نیا سیزن، شیوانگی جوشی اور ہرشد چوپڑہ پُرجوش

Updated: June 12, 2025, 8:51 PM IST | Mumbai

ٹی وی کی مشہور جوڑی شیوانگی جوشی اور ہرشد چوپڑہ "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے اگلے سیزن میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے مداحوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہیں- "بڑے اچھے لگتے ہیں" کا نیا سیزن ۱۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سونی لیو پر نشر کیا جائے گا-

Shivangi Joshi and Harshad Chopra. Photo: INN
شیوانگی جوشی اور ہرشد چوپڑہ ۔ تصویر: آئی این این

ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی اور ہرشد چوپڑہ اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے ایک مرتبہ پھر مداحوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہیں- یہ دونوں سونی لیو کے متوقع ڈرامے "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے نئے سیزن میں نظر آئیں گے جو ۱۶؍ جون سے سونی لیو پر نشر کیا جائے گا- قبل ازیں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد مداح "بڑے اچھے لگتے ہیں" کا سیزن ۱۶؍ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں- اپنے انسٹاگرام پر شیوانگی جوشی نے "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے سیٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں- شیوانگی جوشی اور ہرشد چوپڑہ نے ایک ساتھ میرر فوٹو بھی لی- ہرشد چوپڑہ نے سبز رنگ کی شرٹ پہنی تھی جبکہ شیوانگی جوشی نے روایتی لباس زیب تن کیا تھا- دونوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کرداروں کے نام (بھاگیہ شری اور رشبھ) بتائے- "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے نئے سیزن کا پہلا ایپی سوڈ ۱۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو ۸؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر سونی لیو پر نشر کیا جائے گا- سونی لیو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے گزشتہ ۲؍ سیزن اور آنے والے سیزن کے خوبصورت سفر کو فلمایا گیا ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK