Inquilab Logo

بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ کے دوران اکشے زخمی

Updated: March 26, 2023, 9:36 AM IST | Mumbai

:اکشے کمار اسکاٹ لینڈ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر زخمی ہو گئے۔

Akshay Kumar and Tiger Shroff
اکشے کماراور ٹائیگر شراف

کشے کمار اسکاٹ لینڈ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر زخمی ہو گئے۔ تاہم اکشے کو زیادہ چوٹ نہیں آئی اور وہ وقفہ لینے کے بعد سیٹ پر واپس آئے۔اکشے کمار کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ فی الحال اکشے نے گھٹنے کا بریس لگا لیا  ہے۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر مداح اکشے کی جلد صحت یابی کی تمنا کر رہے ہیں۔فی الحال، ٹیم نے اکشے کمار کے ایکشن سیکوئنس کو ملتوی کر دیا ہے۔ تاہم شوٹنگ کے شیڈول کو پورا کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ میں کلوز اپ اور دیگر سیکوئنس شوٹ کیے جا رہے ہیں۔اکشے اور ٹائیگر شراف پہلی بار اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔سوناکشی سنہا بھی اکشے کمار، ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم `بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ جب کہ فلم کو واشو بھگنانی، دیپ شکھا دیش مکھ اور ہمانشو کشن مہرا پروڈیوس کررہے ہیں۔اکشے کمار آخری بار فلم `سیلفی میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم ملیالم فلم `ڈرائیونگ لائسنس کی ریمیک تھی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی، نصرت بھڑوچا اور ڈائنا پینٹی نے بھی اداکاری کی۔ اس سال اکشے `او ایم جی۲`، `’ویر دوڑلے ساتھ‘، `’کیپسیول گل‘، ’ہیرا پھیری۳‘ اور `’جولی ایل ایل بی۳‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK