Inquilab Logo

اکشے کی فلم پرتھوی راج کا نام اب ہوگا ’سمراٹ پرتھوی راج‘

Updated: May 29, 2022, 12:10 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ کا نام اب’ `سمراٹ پرتھوی راج‘ ہوگا۔ اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم `پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا ہے

Akshay Kumar in the movie `Samrat Prithvi Raj`
اکشے کمار فلم’سمراٹ پرتھوی راج‘ میں

:بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ کا نام اب’ `سمراٹ پرتھوی راج‘ ہوگا۔     اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم `پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا ہے۔یش راج اسٹوڈیو نے کرنی سینا کی شدید مخالفت کے  باوجود فلم پرتھوی راج  کا ٹائٹل بدل کر’ سمراٹ پرتھوی راج‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرنی سینا نے یش راج اسٹوڈیو  سے فلم کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یش راج اسٹوڈیوز نے کرنی سینا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یش راج فلمز نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے  جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کا ٹائٹل اب ’پرتھوی راج‘ سے بدل کر ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کر دیا گیا ہے۔
  واضح رہے کہ ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سمراٹ پرتھوی راج ، پرتھوی راج چوہان کی زندگی  پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے جہاں سمراٹ پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہیں مانوشی چھلر فلم میں پرتھوی راج کی معشوقہ  شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم ۳؍ جون کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK