Inquilab Logo

جے ڈی یو کے لیڈر سوربھ کمار پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، اسپتال میں موت

Updated: April 25, 2024, 2:30 PM IST | Patna

جے ڈی یو کے لیڈر سوربھ کمار پر پٹنہ میں بدھ کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک تقریب سے لوٹ رہےتھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی ۔ ان کے ساتھی منمون کمار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Saurabh Kumar. Image: X
سوربھ کمار۔ تصویر: ایکس

جے ڈی یو کے لیڈر سوربھ کمار پر پٹنہ میں بدھ کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک تقریب سے لوٹ رہےتھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی ۔ ان کے ساتھی منمون کمار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آر بی آئی کی کوٹک مہندرا بینک کے نئے آن لائن صارفین اور کریڈٹ کارڈ پر روک

جنتا دل (متحد) کے لیڈر سوربھ کمار کو پٹنہ میں نامعلوم بائیک سواروں نے شوٹ کیا۔ پولیس کے مطابق وہ حادثے کے وقت شادی کی تقریب سے لوٹ رہے تھے۔ اس فائرنگ میں ان کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا ہے۔ مسوڑھی کے سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کنہیا سنگھ نے اس حوالے سے بتایا کہ سوربھ کمار اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئے تھے۔ جب وہ لوٹ رہے تھے تو نامعلوم حملہ آور، جو بائیک پر سوار تھے،نے ان پرفائرنگ کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے ساتھ منمون کمار نامی ایک شخص بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ انہیں کنکر باغ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سوربھ کمار کی موت ہو گئی ۔ ہم اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیںاور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK