Inquilab Logo

نتیش کے ’قابل اعتراض بیانات‘ پر تیجسوی کاکتاب لکھنے کا وعدہ

Updated: April 22, 2024, 12:24 PM IST | Agency | Patna

کہا:جب میں کتاب لکھوں گا تو ان تمام باتوں پر تفصیلی بات چیت کروں گا اور ایک ایک اعتراض کا جواب دوں گا۔

Tejashwi Yadav addressing a press conference at the party office. Photo: INN
پارٹی کے دفتر میں تیجسوی یادو پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے قابل اعتراض بیانات پر تیجسوی یادو نے وقت آنے پر کتاب لکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ آر جے ڈی کے اہم لیڈر نے اتوار کو پٹنہ میں پارٹی دفتر میں  پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران تیجسوی پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ اورجے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کا نام لئے بغیر کہا، ’’ ہمارے چچا کو ۵-۴؍ افراد نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ جب میں کتاب لکھوں گا تو ان تمام باتوں پر تفصیلی بات چیت کروں گا اور ایک ایک اعتراض کا جواب دوں گا لیکن یہ سچ ہے کہ جب تک میں ان کے ساتھ رہا، میں بیٹے کی طرح اس کے ساتھ کھڑا رہا اور آج بھی وہ میرے لئے قابل احترام ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کسانوں کی تحریک ۵؍ویں روز میں داخل

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’اس الیکشن میں اصل مسئلہ مودی نہیں بلکہ مقامی اہمیت کے مسائل ہیں۔ مودی اپنے خطاب میں کبھی بھی ملک کی روح اور دیہات کے مسائل پر بات نہیں کرتے۔ ‘‘ان کے مطابق بی جے پی کے منشور میں بہار کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘ بی جے پی حکومت ہر الیکشن میں صرف وعدے کرتی ہے، جو کبھی پورے نہیں ہوتے۔ اس لئے اس بار عوام ان کے جھوٹ کے پہاڑ کو ڈھارہے ہیں۔ ‘‘مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق قومی صدر امیت شاہ کے دورہ بہار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آر جے ڈی لیڈر نے دعویٰ کیا، ’’بی جے پی کےتمام بڑے لیڈروں کو یہاں بلانے کے باوجود آر جے ڈی کا انتخابی نتیجہ بہترہوگا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK