Inquilab Logo

سماجوادی سربراہ کےبھتیجے اورلالویادو کے داماد تیج پرتاپ یادو قنوج سے امیدوار

Updated: April 23, 2024, 10:50 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

ایس پی کی ایک اور فہرست جاری،بلیاسے سناتن پانڈے کو ٹکٹ،بی جےپی کارد عمل، کہا: شکست کے خوف سے اکھلیش خود میدان میں نہیں اُترے۔

Samajwadi Party candidate Tej Pratap Yadav. Photo: INN
سماجوادی پارٹی کے امیدوارتیج پرتاپ یادو۔ تصویر : آئی این این

سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے جس میں دو ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک نام تیج پرتاپ یادو کا ہے جنھیں قنوج سے اوردوسرے سناتن پانڈے ہیں جنھیں بلیا سے امیدواربنایا گیا ہے۔تیج پرتاپ یادواکھلیش یادو کے بھتیجے اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالویادو کے دامادہیں۔ قنوج پارلیمانی سیٹ سے امیدوارکے اعلان کے بعد ریاست کی سیاست تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ شکست کے خوف سے اکھلیش یادو خود قنوج سے میدان میں نہیں اترے۔
 قنوج میں ملائم سنگھ یادوکی تیسری نسل اب میدان میں ہے۔۱۹۹۹ء میں ملائم سنگھ نے خود اس سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ قنوج اورسنبھل دونوں جگہ سےانتخابات میں کامیابی ملنےکے بعد انہوں نے یہاں سے استعفیٰ دے دیا تھااورضمنی الیکشن میں اپنے بیٹےاکھلیش کو میدان میں اتاراتھا۔ اکھلیش یادو تین بار قنوج سے منتخب ہونے کے بعد ۲۰۱۲ء میں وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ قنوج سیٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ ڈمپل یادو کو بلامقابلہ ایم پی بنایا تھا۔۲۰۱۴ء کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی مگر ۲۰۱۹ء میں ڈمپل کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔اس میں بی جے پی کے سبرت پاٹھک جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: کھرگے نے انتخابی منشور سمجھانے کیلئے مودی سے وقت مانگا

۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں اب اکھلیش یادو نےاپنے بھتیجے تیج پرتاپ کو میدان میں اتارا ہے جبکہ بی جے پی کے سبرت پاٹھک اس بار بھی میدان میں ہیں۔ تقریباً ایک سال سے اس طرح کی قیاس آرائیاں تھیں کہ اکھلیش یادو خود اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ پیر کو قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انہوں نے ٹکٹ تیج پرتاپ کو دے دیا۔ بی جے پی لیڈر محسن رضا نے قنوج سے تیج پرتاپ یادو کو امیدواربنانے پر طنز کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی ایک اور فہرست سامنے آئی ہے جس میں ایس پی سربراہ نے اپنی شکست کو پوری طرح سے قبول کر لیا ہے اور قنوج میں اپنے خاندان کے ایک فرد کو ٹکٹ دیا ہے، کیونکہ وہ خود شکست کے خوف سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی اور کانگریس کی حالت ایک جیسی ہے، شکست کے ڈر سے کانگریس نے بھی امیٹھی اور رائے بریلی کی سیٹیں چھوڑ رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK