بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ سے ان کا فرسٹ لُک ریلیز ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 08, 2023, 4:54 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ سے ان کا فرسٹ لُک ریلیز ہوگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ سے ان کا فرسٹ لُک ریلیز ہوگیا ہے۔اکشے کمار نے خود سوشل میڈیا پر اپنی فلم سے اپنا اور ٹائیگر شراف کا فرسٹ لُک شیئرکیا ہے۔انہوںنے اس کے ساتھ بتایا کہ یہ فلم ۲۰۲۴ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ اداکاراکشے کمار نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ ۲۰۲۴ء میں عید پر ملتے ہیں تھیٹر میں۔‘‘ سوشل میڈیا پر جاری اس پوسٹر میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کو زبردست ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کہیں گن لے کر دونوں جنگ لڑتے نظر آرہے ہیں تو کہیں انہیں رن وے پر بائیک دوڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن کے پیچھے ایک ایروپلین آرہا ہے۔ایک دیگر تصویر میں دونوں ہیلی کاپٹر سے باہر آتے اور ہاتھوں میں مشین گن تھامے نظر آرہے ہیں۔پوسٹر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں زبردست ایکشن سین ہوںگے۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں جنوبی ہند کے اداکار پرتھوی راج سوکمارن ولین کے رول میں نظر آئیںگے۔