Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’ لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘کو نیا ٹائٹل ملا، فلمسازوں نے سنی اور عامر کی فلم کا نام بدل دیا

Updated: March 08, 2026, 10:29 PM IST | Mumbai

سنی دیول، پریتی زنٹا اور شبانہ اعظمی کی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کا نام بدل دیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی نے کی ہے۔ عامر خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں اور اس میں وہ خود بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم اسی سال ۱۵؍ اگست کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Sunny Rajkumar Santoshi And Aamir Khan.Photo:INN
سنی راجکمار سنتوشی اور عامر خان۔تصویر:آئی این این

راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’  لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘ کافی عرصے سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ فلم میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہیں۔ گزشتہ سال جب اس کی ریلیز کی خبریں سامنے آئیں تو ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے اسے کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا تھا۔ اب فلم کے میکرز نے اس کا نام ہی تبدیل کر دیا ہے۔ حال ہی میں یہ بتایا گیا تھا کہ میکرز نہیں چاہتے کہ فلم کے نام میں ’’لاہور‘‘ شامل رہے، اس لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائٹل بدل دیا گیا۔ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔
اب سنی دیول کی ’’  لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘ کا نیا نام ’’بٹوارا  ۱۹۴۷ء‘‘ رکھا گیا ہے۔ فلم کے اس نئے ٹائٹل کی معلومات وکی لالوانی نے دی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا ہے۔ یہ فلم اس لیے بھی خاص توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ اسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ پر مغربی ایشیا جنگ کا اثر، رنبیر کپور کی فلم کی اہم تقریب ملتوی

فلم میں نظر آئیں گے یہ ستارے
فلم میں سنی دیول کے علاوہ عامر خان بھی دکھائی دیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ عامر خان اس میں ایک توسیعی کیمیو کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، کرن دیول، علی فضل اور ابھمنیو سنگھ جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم اصغر وجاہت کے مشہور ڈرامے ’’جس لاہور نئی ویکھیا او جمیا ای نئی‘‘ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی غیر موجودگی میں سیماکان کا جادو، النصر ٹاپ پر قابض

فلم کی کہانی کیا ہوگی؟
سنی دیول اور عامر خان کی اس فلم کی کہانی ۱۹۴۷ء کی تقسیمِ ہند کے دور کے گرد گھومتی ہے۔ فلم ایک بوڑھی ہندو خاتون ’’مائی‘‘ کے گرد گھومتی ہے جو تقسیم کے بعد بھی لاہور میں ہی رہتی ہے۔ ابتدا میں گووند نہلانی نے اس کہانی کے حقوق خریدے تھے، لیکن ہدایت کار راجکمار سنتوشی کو اس کی کہانی بہت پسند آئی اور انہوں نے ان سے اس کے حقوق لے لیے۔ کئی سالوں سے راجکمار سنتوشی اس فلم میں سنی دیول کو ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ بعد میں جب عامر خان کو اس کی کہانی سنائی گئی تو انہوں نے اسے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ فلم اسی سال ۱۵؍ اگست  کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK