Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار:راجیہ سبھا کیلئے نامزدگی کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سمردھی یاترا کی شروعات

Updated: March 11, 2026, 12:04 PM IST | Agency | Patna

۵؍ دنوں میں۱۰؍اضلاع کا دورہ کریں گے،سپول کو۵۶۹ء۳۶؍ کروڑ روپے کی اسکیموں کا تحفہ پیش کیا، کہا کہ بہار میںمسلسل گڈ گورننس جاری ہے ۔

Nitish Kumar.Photo:INN
نتیش کمار۔ تصویر:آئی این این
راجیہ سبھا کیلئےپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے چند دنوں بعدمنگل سےبہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے سمردھی یاترا کا آغاز کیا۔ سپول ضلع میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اگلے ۵؍ سال کیلئے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ۲۰۲۵ء سے۲۰۳۰ء کے عرصے کیلئے کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اگلے ۵؍ سال میں صنعت کو فروغ دینے،۱۰؍ ملین نوجوانوں کو روزگار دینے اور اور خواتین کو بھی۲؍ لاکھ روپےدینے کا وعدہ کیا۔
 
 
نتیش کمار نے سپول کو۵۶۹ء۳۶؍ کروڑ روپے کی اسکیموں کا تحفہ پیش کیا۔ نتیش کمار ۵؍ دنوں میں۱۰؍اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ان کی سمردھی یاترا کا تیسرا مرحلہ منگل سےشروع ہوا ہے جو۱۴؍ مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ۵؍روزہ دورے کا مر کز   سیمانچل اور کوسی کے علاقے  رہیں گے ۔ اس دورے پر وہ کئی اضلاع کا دورہ کریں گے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوامی فلاحی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران سپول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریاست کی ۲۰۰۵ء سے پہلے کی صورتحال اور گزشتہ۲۰؍ سال میں اپنی حکومت کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ۲۰۰۵ء  میں جب سے ان کی حکومت آئی ہے، مسلسل ترقی اور گڈ گورننس جاری ہے۔ اس کے بعد سے بہار میں قانون کی حکمرانی ہے اور ریاست میں اب خوف و ہراس کا ماحول نہیں ہے۔
 
 
وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ۲۰۰۵ء سے پہلے کے حالات بہت خراب تھے۔ لوگ شام ہوتے ہی گھروں میں بند ہو جاتے تھے، باہر نکلنے سے ڈرتے تھے ۔ ہندو مسلم جھگڑے عام تھے۔ بہار میں تعلیم ناقص تھی، بہت کم بچے اسکول جاتے تھے۔ کوئی طبی امداد دستیاب نہیں تھی۔ شاید ہی کوئی سڑکیں تھیں اور بہت کم جگہوں پر بجلی دستیاب تھی۔انہوں نےکہا کہ اب کوئی ہندومسلم تنازع نہیںہوتا ، قبرستانوں اور مندروں میںچوری نہیں ہوتی ۔ نتیش کمار نے کہا کہ اچھی حکمرانی کی پالیسیاں بہار کو ہر دن آگے بڑھا رہی ہیں اور نوجوان قیادت اسے مزید مضبوط کرے گی۔ نتیش کی آمد پر سپول میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK