Inquilab Logo

اکشے کمار رکل پریت کو پانی میں چھوڑ کر بھاگ گئے

Updated: August 27, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار اور رکل پریت سنگھ جلد ہی نئی فلم ’کٹھ پتلی‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Rakul Preet Singh.Picture:INN
رکل پریت سنگھ۔ تصویر:آئی این این

 اکشے کمار اور رکل پریت سنگھ جلد ہی نئی فلم ’کٹھ پتلی‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اکشے آج کل فلم کی پروموشن میں مصروف ہیںاور انہوں نے اسی سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر بھی کیا ہے۔ویڈیو میں فلم کا پہلا گانا ’ساتھیا‘ چل رہا ہے، اس دوران اکشے کمار اداکارہ رکل کے ساتھ دلچسپ مذاق کرتے ہیں۔ دونوں ایسی جگہ سے گزر رہے ہیں جہاں سڑک پر پانی جمع ہے، اکشے قریب پڑی اینٹیں اٹھا کر رکل کو پانی سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔جیسے ہی رکل پانی کے بیچ میں پہنچتی ہیں اکشے ایک اینٹ اٹھا کر چلے جاتے ہیں۔اس موقع پر وہ فلم کا ڈائیلاگ دہراتے ہیں’’کِلر کے ساتھ پاور نہیں، مائنڈ گیم کھیلنا چاہیے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK