اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے شاندار ۲؍ گول کی بدولت انٹر میامی نے سنیچر کو اٹلانٹا یونائٹیڈ کے خلاف ہوم ایم ایل ایس میں۰۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 5:46 PM IST | Miami
اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے شاندار ۲؍ گول کی بدولت انٹر میامی نے سنیچر کو اٹلانٹا یونائٹیڈ کے خلاف ہوم ایم ایل ایس میں۰۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی۔
اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے شاندار ۲؍ گول کی بدولت انٹر میامی نے سنیچر کو اٹلانٹا یونائٹیڈ کے خلاف ہوم ایم ایل ایس میں۰۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی۔
JORDI ➡️ LEO 🔥 pic.twitter.com/Rnmbc5Snkc
— Inter Miami CF (@InterMiamiCF) October 12, 2025
لیونل میسی نے بالٹاسر روڈریگز کے ساتھ مل کر ۳۹؍ ویں منٹ میں۱۸؍گز کے باکس کے اندر سے شاٹ لگا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جورڈی البا نے ہاف ٹائم کے عین بعد برتری کو دُگنا کر دیا جب وہ میسی کے عین ترچھے پاس پر بھاگے اور گول کیپر جیڈن ہیبرٹ کے اوپر سے شاٹ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیئے:خواتین ورلڈکپ: انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی
لوئس سواریز نے دفاعی کلیئرنس کے بعد شاندار لانگ رینج والیکے ساتھ اس جیت کے فرق کو۰۔۳؍گول کردیا۔ اس کے بعد میسی نے البا کے لمبے پاس کو اپنے سینے سے کنٹرول کیا اور پھر ہیبرٹ کے پاس سے شاٹ فائر کیا۔۳۸؍ سالہ ارجنٹائنا کے کپتان نے اس سیزن میں ایم ایل ایس کے ۲۷؍ میچوں میں ۲۶؍ گول اور ۱۸؍معاونت کی ہیں۔
سنیچر کے نتیجے کے بعد انٹر میامی کے۳۳؍ میچوں میں ۶۲؍ پوائنٹس ہیں، جو ایک میچ کا دن باقی رہنے کے ساتھ ایسٹرن کانفرنس کے لیڈر فلاڈیلفیا سے ۴؍ پوائنٹس پیچھے ہے۔ اٹلانٹا یونائٹیڈ۱۵؍ٹیموں کی اسٹینڈنگ میں۱۴؍ ویں نمبر پر ہے۔