بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سیلفی‘ کو لے کر مسلسل بحث میں ہیں۔ حال ہی میں فلم `سیلفی کا گانا `میں کھلاڑی.... ریلیز ہوا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سیلفی‘ کو لے کر مسلسل بحث میں ہیں۔ حال ہی میں فلم `سیلفی کا گانا `میں کھلاڑی.... ریلیز ہوا ہے۔ فلم شائقین اس نغمے کو بے حد پسند کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا، اب اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم سیلفی کے گانے `میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں دونوں سیاہ لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ اب مداح ان کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، `کیا بات ہے اکشے صاحب، آپ نے اس عمر میں بھی کیا ڈانس کیا۔ دوسرے نے لکھا، `واہ بڑے میاں چھوٹے میاں۔ آپ کو بتا دیں کہ دو بڑے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور ٹائیگر شراف جلد ہی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
یہ گانا `میں کھلاڑی تو اناڑی کا ریمیک ہے
اکشے کمار کی فلم `سیلفی کا گانا’ `میں کھلاڑی .... ‘۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا ریمیک ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ `میں کھلاڑی تو اناڑی میں بھی اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار سیف علی خان نظر آئے تھے۔ یہ فلم کافی ہٹ رہی۔ بتاتے چلیں کہ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی `سیلفی ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں عمران ہاشمی اور اکشے کمار اہم کردار میں ہیں۔ فلم کا ٹریلر۲۲؍ جنوری کو ریلیز ہوا تھا۔ یہ فلم۲۴؍ فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔